وائس چانسلر آصف شیخ کی گگلی ، ائی بی اے سکھر اور سیبا ٹیسٹنگ کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں ، ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے والا مافیا چکرا کر رہ گیا ،


وائس چانسلر آصف شیخ کی گگلی ، ائی بی اے سکھر اور سیبا ٹیسٹنگ کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں ، ایم ڈی کیٹ پیپر لیک کرنے والا مافیا چکرا کر رہ گیا ، شاندار انتظامات اور فول پروف پالیسی بنا کر کامیابی سمیٹنے والے وائس چانسلر اصف شیخ اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے ، صاف شفاف اور ٹرانسپیرنٹ انداز میں امتحانات کا انعقاد عمل میں لا کر ثابت کر دکھایا کہ نہ ان کے دل میں کوئی میل ہے نہ نیت میں کوئی کھوٹ ، وہ اور ان کی تمام ٹیم نے اور جس جس شخص نے حقدار بچوں کو ان کا حق پہنچانے میں شاندار کردار ادا کیا ان سب کا شکریہ ، بے شک یہ کوئی بہت بڑا تیر نہیں مارا گیا لیکن جو حالات بن چکے تھے ان میں یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہنے کو تو یہ ایک روٹین کا عمل ہے اور ایک پرچہ ہی کرایا ہے لیکن جس انداز میں سوشل میڈیا اور میڈیا پر پیپر لیک ہونے رشوت لینے پیپر بیچنے یا بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہونے کا شور غوغا تھا اس کے پیش نظر جو فول پروف حکمت عملی وضع کی گئی دن رات جاگ کر جو محنت کی گئی باریک بینی سے چیزوں کا جائزہ لیا گیا اور ایک بہترین ہوم ورک اور حکمت عملی وضع کرنے کے بعد میدان میں اترا گیا اس کے بعد چیزوں کو عمل درامد کے حوالے سے نہایت سہل اور سادہ بنا دیا گیا اور یہ سب کچھ حکمت عملی کے سر جاتا ہے جس کے پیچھے پوری ذہانت تھی تجربہ تھا اور احتیاط کے ساتھ وضع کیے گئے اصول اور قواعد تھے جن پر عمل درامد یقینی بنانے کے لیے انتظامی مشینری کا بروقت بھرپور استعمال کرایا گیا عدالت سے بھی آرڈر میں دلائل کے ساتھ ترمیم کروانے کے بعد مزید وقت حاصل کر کے شاندار طریقے سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا اور اصف شیخ نے بالکل سچ کہا کہ جو مافیا ہے اور جو مافیا کے لوگ ہیں وہ اپنے اپ کو جتنا بھی ہوشیار سمجھ لیں جتنا بھی ماسٹر مائنڈ بنا لیں وہ اساتذہ کے سامنے ان کی قابلیت لیاقت اور ذہانت کے سامنے زیرو ہیں ویسے تو انہوں نے تنزیہ انداز میں کہا کہ تم لوگ جس مدرسے یا سکول میں پڑھتے ہو اس کے ہیڈ ماسٹر ہم ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہو اور ابھی بھی وقت ہے سدھر جاؤ سنبھل جاؤ بعض ا جاؤ ورنہ تمہیں ناکام بنانے کے لیے ہماری جیب میں ایسے اور بہت سے حربے اور پلان موجود ہیں اصف شیخ کی سربراہی میں ائی بی اے سکھر سرخرو ہوا سیبا ٹیسٹنگ کمپنی سرخرو ہوئی اس پورے عمل میں تمام سرکاری افسران عملہ اور ایک ایک فرد جس نے ایمانداری اور سچائی سے کام کیا وہ مبارکباد اور تحسین کا حقدار ہے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قائرین کی جانب سے اصف شیخ اور ان کی ٹیم کو بھرپور اور شاندار طریقے سے فول پروف انتظامات کے ذریعے امتحانات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہے المستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے