کیا مراد شاہ کی حکومت کشمور کی وجہ شہرت تبدیل کر پائے گی ؟ کشمور میں تعلیم اور صحت کے نئے منصوبوں کی اپڈیٹ ؟ صوبے میں چار نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے بعد صوبائی حکومت تھرپارکر میں یونیورسٹی کھولنے کے لیے پرعزم ، اسکولوں میں ای کلاس روم اور کمپیوٹرز کی فراہمی کا منصوبہ کتنا کامیاب کتنا ناکام ؟

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی صوبائی حکومت کو یہ چیلنج درپیش ہے کہ کیا وہ ایسے جاری منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے کامیابی حاصل کر پائے گی جو کشمور کی وجہ شہرت کو تبدیل کر سکے ؟ خود وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اپنی بریفنگ میں یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ کشمور کی اصل وجہ شہرت تو کچھ اور ہے لیکن صوبائی حکومت وہاں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر کافی تیزی سے کام آگے بڑھا رہی ہے لڑکے اور لڑکیوں کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ طبری سہولتوں کی فراہمی کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور کوشش ہے کہ وہاں کے حالات میں بہتری آئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر ای لانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی توجہ ضروری ہے ۔ دوسری طرف صوبائی حکومت ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں صوبے بھر میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام اور پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کے توسیع منصوبوں پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں بھاری فنڈز رکھے گئے ہیں اور فنڈز کی فراہمی میں کافی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف یونیورسٹیز میں نئے منصوبے تیزی سے اگے بڑھتے ہوئے نظر ارہے ہیں چاہے وہ این ای ڈی یونیورسٹی ہو یا مہران یونیورسٹی ۔ ائی بی اے سکھر ہو یا جام شورو اور روڑی میں بننے والی نئی یونیورسٹیز ۔ ہر طرف نئے منصوبوں پر کام جاری ہے اور صوبائی حکومت نے گزشتہ برس چار نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لا کر اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اب تھر پارکر میں پہلی یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے کافی تیزی سے کام ہو رہا ہے ادھر محکمہ تعلیم بند اسکولوں کو کھولنے اساتذہ کی بھرتیاں کرنے اور کلاس رومز کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ ای کلاس رومز اور کمپیوٹرز کی فراہمی کا منصوبہ کتنا کامیاب یا کتنا ناکام ہے صوبائی وزیر اور محکمہ تعلیم اور وزیر اعلی کو اس جانب توجہ دینی چاہیے اور بتانا چاہیے کہ اپڈیٹ کیا ہے گو کہ کافی کچھ کیا گیا ہے لیکن بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس کا ادراک خود صوبائی حکومت اور وزیراعلی کو بھی ہے لیکن بتدریج بہتری ا رہی ہے جو حوصلہ افزا ہے ۔























