سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرِ اہتمام اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے “سندھ میں مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری” کے عنوان سے دو روزہ لائیو اسٹاک بریڈرس فورم کا آغاز کر دیا گیا۔

کراچی
مور خہ07 دسمبر 2024

کراچی (7 دسمبر): سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرِ اہتمام اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے “سندھ میں مویشیوں کی افزائش نسل میں بہتری” کے عنوان سے دو روزہ لائیو اسٹاک بریڈرس فورم کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ فورم کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ سندھ میں مویشیوں کی نسلیں متاثر ہو رہی ہیں اور موروثی بریڈز کو کئی نقائص کا سامنا ہے، جس کے باعث پیداوار میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اور مویشیوں کی بہتر نسلوں کے لیے آرٹیفیشیل انسمینیشن کی جدید ٹیکنالوجی کو توسیع دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بریڈ اتھارٹی قائم کی گئی ہے، جس کا فعال کردار فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تعداد کی بجائے بہتر پیداوار کو ترجیح دی جاتی ہے اور لائیو اسٹاک غربت کو کم کرنے میں ایک مؤثر نسخہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی تحقیق ہمیں ترقی کے نئے راستے فراہم کر سکتی ہے اور اگر ہم نسلوں کو بہتر نہیں بنائیں گے تو ہم ترقی نہیں کر سکتے۔استقبالیہ خطاب کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ مویشیوں کی سندھ سمیت ملک کی موروثی نسلوں کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ریڈ سندھی گائے، کنڈی بھینس، اور دیگر مقامی نسلوں کی بہتری کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فتح مری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے لائیو اسٹاک کے شعبے میں لانگ ٹرم بریڈ امپروومنٹ پلان شروع کیا ہے جس کے تحت ہم بہتر نسلوں کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مویشیوں کی کئی نسلیں مکس ہو چکی ہیں، جس کی اصلاح اور پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فتح مری نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ریڈ سندھی گائے کی نسل پانچ ہزار سال پرانی ہے اور اس کا ثبوت موئن جو دڑو میں ملنے والی بیل سے بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل، چیک ریپبلک اور روس میں سندھ ریڈ گائے کی جینیاتی تبدیلی سے دودھ کی پیداوار 27 لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہمارے ہاں یہ پیداوار ابھی تک 7 لیٹر پر محدود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک بریڈرز فورم کے قیام سے ملک بھر میں مویشیوں کی پیور نسلوں کے تحفظ، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے، کسانوں کی خوشحالی اور ملک کی جی ڈی پی میں زرعی شعبے اور لائیو اسٹاک کے حصے میں اضافہ ہو گا۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ کراچی میں ملک کے بہترین دودھ دینے والے جانور موجود ہیں، مگر کراچی میں سلاٹر ھائوسز کی بھی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے بہترین نسل کے جانوروں کی افزائش متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فورمز سے پیداوار کی غذائی ضروریات اور کلینیکل تحقیق پر مزید تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔سابق سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر باز محمد جونیجو نے اپنے مقالے میں کہا کہ کراچی شہر ملک کی سب سے بڑی لائیو اسٹاک مارکیٹ ہے، لیکن یہاں مطلوبہ گوشت اور دودھ کی فراہمی ابھی تک پوری نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ابھی صرف 50 فیصد تک سہولت موجود ہے اور باقی 50 فیصد کی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، ماہرین اور تحقیقی اداروں کو مل کر ایسے مسائل کے حل پر کام کرنا چاہیے۔ پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر احمد کلہوڑو، جاپان کے قونصلیٹ سے آئے ہوئے ڈاکٹر متصودہ کزونوری، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کے ڈین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، خاتون زمیندار وڈیری نازو دھاریجو، اکبر درس، سید ضرار حیدر شاہ، ڈاکٹر عبداللہ سیٹھار، ممتاز فارمرز، نجي لائیو اسٹاک اور فارماسٹیکا کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ تقریب میں ایف اے او کی جانب سے بھی ایک وفد شریک تھا۔ ایئرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان اور ماہرین بھی فورم میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ٹیکنیکل سیشنز میں ڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، اور ڈاکٹر ہما رضوی نے اپنے مقالات پیش کیے۔

ہینڈ آءوٹ نمبر 890۔۔۔ ایس ایم
========================

کراچی
مور خہ07 دسمبر 2024

ضلع کشمور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے اہم ملاقات

کراچی 07دسمبر۔مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ احسان الرحمن مزاری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اُن کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کشمور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ احسان الرحمن مزاری نے اپنے حلقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے پولیس کو مؤثر کارروائیاں کرنا ہوں گی۔ آئی جی سندھ نے مشیر اعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ ضلع کشمور میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہینڈ آءوٹ نمبر 890۔۔۔۔اے ڈی
==========================

کراچی
مور خہ07 دسمبر 2024

وزیر لائیواسٹاک محمد علی ملکانی کا فش ہاربر کا دورہ

فش ہابر اتھارٹی میں جولائی سے ستمبر تک ماہیگیری کارڈ سے کم آمدنی کیوں ہوئی ہے, محمد علی ملکانی

ایم ڈی ہاربر سے تفصیلات طلب, غیرمطمئن بخش بریفنگس, کم روینیو وصولی پر انکوائری کمیٹی قائم

دو سال سے بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا: ایم ڈی

فوری طورپر اجلاس طلب کرلیں, فش ہاربر میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کریں: محمد علی ملکانی کا ایم ڈی کو حکم

کراچی 07دسمبر۔ صوبائی وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نےگذشتہ روز کراچی فش ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا اور افسران سے بریفنگ لیں, تاہم افسران کی طرف سے غیرمطمئن بخش جوابات دینے پر صوبائی وزیر نے سیکریٹری کو معاملات کی چھان بین کے لیے انکوائری کرانے کی ہدایات کردیں. اجلاس میں سیکریٹری ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی, ایم ڈی فش ہاربر صفدر حسین رضوی اور اتھارٹی کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔وزیر لائیواسٹاک محمد علی ملکانی نے ایم ڈی سے معلوم کیا کہ رواں سال جولائی سے ستمبر تک کریو کارڈ (فشرمین/ ماہیگیر کارڈ) کی مد میں کم آمدن کیوں ہوئی ہے, جس پر ایم ڈی ان کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اس عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔صوبائی وزیر نے ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کرکے معاملات کی چھان بین اور ذمہ داران کا تعین کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ابم ڈی نے بتایا کہ گراؤنڈ رینٹ, پروسیسنگ یونٹس, کچھ اینٹری اور پارکنگ کے ٹکٹس ہی ہمارا میں ذریعہ آمدن ہے, جس میں سے زیادہ حصہ تنخواہوں کی مد میں جاتا ہے۔اس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ ہاربر میں صرف تنخواہیں ہی دے رہے ہیں لیکن اس میں بہتری کیسے لائی جائے, قلیل مدتی اقدامات کے ساتھ ساتھ دیرپا جامع حکمت عملی مرتب کی جائے. فش ھاربر پر نکلنے والا کچرا فیکٹریوں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر فوری طور اٹھانے کا لائحہ عمل تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اتھارٹی استعمال نہیں کرتے دیگر اداروں کو لکھیں کہ بجلی کا اپنا میٹر لگوائیں ہم انکا بل کیوں ادا کریں. ایف سی ایس کا سب یونٹ کیوں ہے, ان کا اپنا میٹر ہونا چاہیے, ان کو علیحدہ کرنے کے لیے فور طور پر کراچی الیکٹرک سے بات کریں۔اجلاس کے دوران فش ھاربر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور و فکر کیا گیا ۔صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے ایم ڈی فش ھاربر کو ہدایات دیں کہ وہ فوری طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کریں جن کے سامنے تمام درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پیش کیے جائیں.

ہینڈ آءوٹ نمبر 889۔۔۔۔ایس ایم
===========================

کراچی
مور خہ07 دسمبر 2024

کراچی 07دسمبر۔سندھ حکومت نے 30 اضلاع میں انڈر 16 بوائز/ گرلز کھلاڑیوں کے لئے ونٹر کوچنگ کیمپ 2024 کا اعلان کردیا، جس کا باقائدہ سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے.محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ کے30 اضلاع کے129 اسپورٹس کامپلیکس میں ونٹر کوچنگ کیمپ لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے لئے 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ونٹر کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے. سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع کے 32 اسپورٹس کامپلیکس میں 16 سال سے کم عمر والے اور حیدرآباد کے 9 اضلاع کے 37 اسپورٹس کامپلیکس اور ہاسٹلز میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں، میرپورخاص ڈویژن کے 15 سینٹرز پر مختلف کھیلوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں. محکمہ کھیل سندھ کے ترجمان نے مزید کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 28 سینٹرز پر انڈر 16 بوائز/ گرلز کے کھلاڑی اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے 17 سینٹر کے کھلاڑی ونٹر کوچنگ کیمپ کے لئے درخواستیں جمع کروائیں، کرکٹ، فٹبال، کراٹے، والی بال، ایتھلیٹکس، ملاکھڑا، بیڈمنٹن، رنگ بال، ووشو کنگ فو،تائی کوانڈو درخواستیں طلب کی گئی ہیں، 16 سال سے کم عمر والے کھلاڑی www.sportsandyouthaffairs.govt pk.com پر آن لائن رجسٹر اپلائی کر سکتے ہیں.

ہینڈ آءوٹ نمبر 887۔۔۔۔آئی ایس