
شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تیسرے انٹیگریٹڈ کانووکیشن کا انعقاد، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لان میں ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے تینوں یونٹس شالامار میڈیکل کالج ، شالامار نرسنگ کالج اور شالامار سکول آ ف الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے طلبہ کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایازنے طلبا سے خصوصی خطاب بھی کیا۔پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر،پرنسپل شالامار سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر رفعت جاوید اور پرنسپل شالامار نرسنگ کالج ڈاکٹر نسیم رفیق نے طلبا کو مبارکباد دی۔اس موقع پر مستقبل کے ڈاکٹرز،نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈگری حاصل کرنے والوں سے خصوصی حلف بھی لیا گیا۔کل292 طلبا کو ڈگریا ں تقسیم کی گئیں
،شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے153ڈاکٹر،نرسنگ کالج کے55اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 84 طلبا شامل ہیں۔پروفیسر محمود ایازنے اپنے خطاب میں طلبا کو طب کے شعبے میں آنے والے نئے رجحانات اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے بتایا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹی ٹیوٹ کا مقصد عالمی معیار کے ڈاکٹرز،نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری کے ساتھ لاہور اور پنجاب کے لوگوں کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔کانووکیشن میں چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان،فیکلٹی ممبران،ہسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبا کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مناہل شاہد کو سیشن کی بیسٹ گریجویٹ قرار دیا گیا























