علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی تاریخ ساز پیش رفت: 35 برس میں پہلی بار نیوز لیٹر کی اشاعت

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی نے اپنی 35 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیوز لیٹر شائع کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے۔ اکتوبر تا دسمبر کی اہم خبروں پر مبنی یہ نیوز لیٹر ادارے کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کا آئینہ دار ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل شاہد جمیل نے اس موقع پر چئیرمین گورننگ باڈی AIT جاوید انوار، کنوینئر AIT محمد ارشد خان، سینئر علیگیرینز شجر علی ہاشمی، حنیف خان، فرخ احمد نظامی اور دیگر تمام اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس اقدام کو ادارے کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

کنوینئر محمد ارشد خان کی خصوصی اور مسلسل کوششوں کو اس کامیابی کا بنیادی محرک قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیوز لیٹر کی تیاری اور اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نیوز لیٹر نہ صرف ماضی کی کارکردگی کو اجاگر کرے گا بلکہ مستقبل کے لیے ایک رہنما بھی ثابت ہوگا۔

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کا یہ قدم تعلیمی اداروں میں شفافیت اور معلومات کی فراہمی کے نئے معیار قائم کرنے کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ نیوز لیٹر انسٹیٹیوٹ کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جسے تمام طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور سراہا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر AIT