دوسری کیم ایکسپو 2024ء کی منتظمہ ٹیم کا علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کا دورہ: جدید سائنسی علوم پر جامع اظہارِ خیال

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی (شعبہ
کیمیا) دوسری کیم ایکسپو 2024ء کی منتظمہ کمیٹی کے سربراہ، ڈاکٹر عزیزالدین شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شعبہ کیمیکل ٹیکنالوجی کے طلبہ سے “جدید سائنسی علوم اور طلبہ کے کردار” کے موضوع پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر عزیزالدین نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر 15 سے 16 سال تک سرمایہ کاری کرتے ہیں، لیکن صرف ڈاکٹر اور انجینئر بننے کی خواہش کافی نہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ مارکیٹ ضروریات کو مدنظر رکھیں اور چھوٹے پیمانے پر صنعتیں قائم کرکے خودمختار کاروبار کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عزیزالدین کی ٹیم کے اراکین ڈاکٹر عروج ہارون اور ڈاکٹر اثرا مصطفی نے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل شاہد جمیل کو اعزازی شیلڈ اور شعبہ کیمیکل ٹیکنالوجی کی سربراہ ڈاکٹر یاسمین بی بی کو سند شرکت پیش کیا۔

ڈاکٹر عزیزالدین نے اس دورے کو دونوں اداروں کے لیے علم و تحقیق کے فروغ کا اہم سنگِ میل قرار دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر AIT