ڈاؤ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل، مدعی نے تفتیش کی درخواست واپس لے لی

کراچی (اسد ابن حسن) چند یوم قبل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اسپتال (سابقہ اوجھا اسپتال) کے ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیورٹی قائم الدین کی اپنی گاڑی جس پر مبینہ طور پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور وہ ایک خاتون کے ہمراہ “ذاتی گفت و شنید کرنے” کراچی یونیورسٹی کے سنسان احاطے میں موجود تھے۔ اسی دوران یونیورسٹی کے سیکیورٹی عملے نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس پر انہوں نے سائبر کرائم کراچی میں تحریری درخواست دی کہ ان کی “پرائیویسی میں مداخلت کی گئی” اور اس کی ویریفیکیشن کے لیے سب انسپکٹر امیر کھوسہ نے 2662/24 نمبر الاٹ کیا اور یونیورسٹی کے دو سیکیورٹی ملازمین کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ دو دن قبل انہوں نے یہ درخواست واپس لے لی کہ وہ تحقیقات نہیں کروانا چاہتے۔ سرکل سربراہ نے مذکورہ پیشرفت کی تصدیق کی اور بتایا کہ تحقیقات ختم کر دی گئی ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1416384