طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم – میڈیکل کالج دو ہفتوں کیلئے بند 128 طلبہ گرفتار

طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم – میڈیکل کالج دو ہفتوں کیلئے بند 128 طلبہ گرفتار
طلبہ کے دو گروپوں میں تصادم – میڈیکل کالج دو ہفتوں کیلئے بند 128 طلبہ گرفتار
نتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج کی بندش کا فیصلہ ہاسٹل میں طلبہ کی حفاظت کیلئے کیا گیا ، دوسری جانب ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ طلبہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ، جن سے تفتیش جاری ہے۔
اسموگ کی ابتر صورتحال ، لاہور میں پرائمری اسکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان
واضح رہے کوئٹہ کے بروری روڈ پر واقع بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہونے والے تصادم میں 6 طلبہ زخمی ہو گئے تھے۔
دونوں گروپوں نے لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا ، تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔
ٹیگز :بولان میڈیکل کالج
متعلقہ خبریں
جاپان نے فلڈ مینجمنٹ منصوبے کے لئے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
جاپان کی جانب سے فلڈ مینجمنٹ منصوبے کیلئے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظور۔۔۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اورجاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے دستخط کئے۔۔۔سیلاب سے متعلق پیشگوئی کے نظام میں بہتری آئے گی۔۔۔سیکرٹری اقتصادی امور۔۔ پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔۔۔ جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو
محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کاپ ۔27، 28 اور پیرس میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے ، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،کاپ -27، کاپ-28 اور 10 سال پہلے پیرس میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے، دنیا کو پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کو کاپ-29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو سربراہی اجلاس کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔ دنیا کے اکثرممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نقصانات کا سامنا ہے۔ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کن سیلاب کاسامنا کرناپڑا،1700 کے قریب جانوں کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ۔سیلاب کے باعث سکولوں کی عمارتیں گرگئیں اور پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کےایک طالب علم اکرام اللہ کو بطور مثال پیش کیا اور شرکاء کو بتایاکہ اس طالب علم کا گاؤں ، گھر اور سکول سب سیلاب کی نذر ہو گئے، اسے حکومت پاکستان نے لارنس کالج مری میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کیں اور اس کی زندگی بدلنے میں اہم کردار اداکیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے وقت میں مزیدنقصانات اور تباہی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کےلئے ان کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کاپ۔ 28میں کئے گئے مالیاتی وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک بھی تباہ کن سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ 0.5فیصد سے بھی کم ہے لیکن ہم اس کے سبب ہونے والی تباہیوں اور آفات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی انصاف کے بغیر اس صورتحال سے نہیں نمٹا جا سکتا ۔انہوں نےبتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہا ہے،ہم نیشنل کاربن مارکیٹ فریم ورک پرکام کررہے ہیں جبکہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کا بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ چند سالوں میں اپنے انرجی مکس میں کلین سورسز کا حصہ 60 فیصد تک لے جانے اور 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تنہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات نہیں کر سکتے،عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے زور دیاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے فراہم کئے گئے فنڈز بطور قرض نہیں بلکہ گرانٹ کے طور پر دیئے جائیں کیونکہ ترقی پذیر ممالک ان قرضوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے کاپ-27، کاپ-28 میں کئے گئے مالی وعدے پورے کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 10 سال پہلے پیرس میں جو وعدے کئے گئے تھے ہم ان کے بھی پورے ہونے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات جان چکی ہے اور اس کے حل بھی تلاش کئے جا چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم فوری اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری
November 13, 2024
ویب ڈیسک
عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ، اسد قیصر، شیخ رشید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا
عدالت ننے اسد قیصر و دیگر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ، بعدازاں بانی پی ٹی آئی ، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کر دیا۔
ہاد رہے کہ عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























