یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا کا داخلہ منسوخ

یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا کا داخلہ منسوخ


یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا کا داخلہ منسوخ

یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا کا داخلہ منسوخ

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر نے کلچر میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنے والے 7 طلباء کا داخلہ منسوخ کردیا۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گزشتہ ہفتے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کلچرل میوزک نائٹ کا پروگرام رکھا تھا جس پر اسلامی جمعیت طلبہ کے طالب علموں نے شدید احتجاج کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے مذاکرات کرکے میوزیکل نائٹ کا پروگرام ملتوی کردیا۔

وائس چیئرمین پروفیسرمجدد نے طلبہ کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 7 طلبہ کا یونیورسٹی سے داخلہ منسوخ کردیا۔

جس پر ضلع بھر کے طلبہ تنظیموں اور جماعت اسلامی کے امیر عبدالرزاق عباسی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وائس چانسلر نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو طلبہ کا داخلہ بحال نہ کیا تو ایبٹ آباد ضلع بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور لا اینڈ آڈر کی صورتحال کی ذمہ داری وائس چانسلر پر عائد ہوگی۔

یونیورسٹی میں طلبہ کے امتحانات بھی اگلے ہفتے سے شروع ہو رہے ہیں اگر ان طالب علموں کا داخلہ بحال نہ ہوا تو ان کا مستقبل داو پر لگ سکتا ہے۔

University Students

===========================================

ہری پوریونیورسٹی میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم، متعدد طلباء زخمی
انتطامیہ نے یونیورسٹی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی
یونیورسٹی آف ہری پورمیں طلباءکے دوگروپوں میں تصادم سےمتعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

انتطامیہ کے مطابق یونیورسٹی طلبا کےعلاؤہ آؤٹ سائیڈر بھی جھگڑے میں شامل ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

انتطامیہ نے یونیورسٹی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے۔
=======================================================

132 وٹینری ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر مستقل کرنے کا انکشاف
08 نومبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک میں132وٹنیری ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر مستقل کرنے کا انکشاف۔ 17گریڈ کےمستقل کئے گئے ان وٹنری ڈاکٹرز کی تنخواہوں پر7.731ملین روپے بھی سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے ہیں۔ڈی جی آڈٹ سندھ نے کانٹریکٹ پر بھرتی 132وٹنری ڈاکٹرز کو پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر مستقل کرنے کے عمل کو خلاف ضابطہ قرار دیدیا ہے۔ پی اے سی نے کانٹریکٹ پر بھرتی وٹنری ڈاکٹرز کو پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر مستقل کرنے کے معاملے کے متعلق آڈٹ پیرا کی ویری فیکیشن ڈی جی آڈٹ سندھ سے کرانے کی محکمے کو 10دنوِں کی مہلت دے دی ہے۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کی سال 2018ء سے 2021ء تک مختلف آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایک آڈٹ پیرا میں محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک میں سال 2015ع میں کانٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے 132 وٹنری ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر سال 2018ع میں مستقل کرنے اور ان افسران کی تنخواہوں پر 7.731 مین روہے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔مذکورہ آڈٹ پیرا میں ڈی جی آڈٹ سندھ نے ایڈھاک بنیاد پر بھرتی کئے گئے 132وٹنری ڈاکٹرز کو بغیر کسی اشتہار اور پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے بغیر مستقل کرنے کے عمل کو خلاف ضابطہ قرار دے کر آڈٹ اعتراض اٹھایا۔جس پر محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک اینڈ کے سیکریٹری کاظم جتوئی اور محکمے کے ڈی جی نظیر حسین کلھوڑو نے پی اے سی کو بتایا کے وٹنری پروجیکٹ میں 132 وٹنری ڈاکٹر کو سال 2015ع میں کنٹریکٹ کے بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا اور سندھ اسمبلی سے قانون منظور ہونے کے بعد مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ان 132 وٹنری ڈاکٹرز کو سال 2018ع میں یگیولر کیا گیا ہے جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر ہوتا ہے، شفافیت مشکل ہوتی ہے، عذرا پیچوہو
08 نومبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹرکیٹ سوموونگھوری نے جناح اسپتال کے تولیدی صحت کے مرکز میں فیملی پلاننگ اسکلز لیب کا افتتاح کیا ، لیب میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ بچوں کی پیدائش میں وقفے کے لیے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ بہت سے خاندان بچوں کی پیدائش نہیں چاہتے اور بعد میں ابارشن کا سہارا لیتے ہیں جو کہ ماں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے،انہوں نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ بڑے پیمانے پر ہوتا ہے جس میں شفافیت مشکل ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہر یونیورسٹی خود ٹیسٹ لے تاکہ طلبہ کو آسانی ہو اور پیپر لیک ہونے کے امکانات کم ہوں،انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سمری منظور کر لی گئی ہے، جس میں اسپیشلسٹ کو بھرتی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پولیو وائرس سیوریج میں موجود جس کے خاتمے کے لیے روٹین ایمونائزیشن کو بہتر بنانا ضروری ہے،انہوں نے بتایا کہ کوویڈ کے دوران کچھ بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہو سکی تھی جسے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

نجی میڈیکل کالجز کی MBBS کیلئے17لاکھ روپے فیس مقرر
08 نومبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پی ایم ڈی سی نےپرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ایم بی بی ایس کیلئے زیادہ سے زیادہ 17لاکھ روپے فیس مقرر کرنے کی سفارشات کی منظوری دیکر حتمی منظوری کیلئے سمری ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن پر قائم کمیٹی کو ارسال کر دی ہے جبکہ والدین اور طلبا نے 17لاکھ روپے تک اس سالانہ فیس کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیس سالانہ 10سے 12لاکھ روپے تک مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے زرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل نے ایم بی بی ایس کی سالانہ زیادہ سے زیادہ فیس 17 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے طلبا اور والدین کا مطالبہ ہے کہ پی ایم ڈی سی اور ڈپٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نہ صرف رواں سال ایم بی بی ایس کے طلبہ سے 29 لاکھ سالانہ تک وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائے بلکہ آئندہ باقی چار سال کی سالانہ فیس دس سے بارہ لاکھ سے زیادہ مقرر نہ کرے طلبا کا موقف ہے کہ افراط اب سنگل ڈجٹ میں ہے 17 لاکھ روپے سالانہ فیس ان کے ساتھ ظلم ہے۔

پاکستان میں سالانہ ساڑھے 3لاکھ افراد فالج کا شکار ہوجاتے ہیں ، ماہرین
08 نومبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین فالج نے کہا ہے کہ دستیاب اعداد و شمارکے بعدایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ ساڑھے 3 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوجاتے ہیں،جن میں سے تقریباً 40فیصد لقمہ اجل بن جاتے ہیں، اسٹروک یا فالج کا مرض پاکستان میں عام ہے اور اس حوالے سے شرح اموات بھی کافی زیادہ ہے، یہ باتیں انہوں نے فالج کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کا پیغام دیتے ہوئے کہیں، قبل ازیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، واک کا آغاز ڈاکٹر عشرت العباد خان او ٹی کمپلیکس کے دروازے سے ہوا، جو او پی ڈی بلاک پر اختتام پذیر ہوئی، واک کی قیادت پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کی۔


یونیورسٹی آف گوادر کے اکیڈمک کونسل کا ساتواں اجلاس۔
پریس ریلیز :
یونیورسٹی آف گوادر کی اکیڈمک کونسل کا ساتواں اجلاس سی پیک اسٹڈی سینٹر، پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، گوادر یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈاکٹر محب اللہ اور دیگر فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم تعلیمی اور پالیسی امور کو زیر غور لایا گیا، جن کا مقصد یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوادر جیسے اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر میں یونیورسٹی کا قیام اور تین سال کے مختصر عرصے میں اس کی مثالی کارکردگی جامعہ کے انتظامیہ، اساتذہ کے علاوہ ادارے کے ساتھ ایچ ای سی اسلام آباد، گورنر سیکرٹریٹ، اور صوبائی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے حاصل ہوئی ہے۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف گوادر کی چھٹی اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے منٹس کی منظوری اور گزشتہ اجلاس میں منظور شدہ فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی مسلسل ترقی اور مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کے اہم فیصلوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی “انسٹیٹیوشنل افیلی ایشن پالیسی 2024” کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد یونیورسٹی آف گوادر کے دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ کونسل نے تعلیمی نصاب کو وسعت دینے اور پاکستانیات کے فروغ کے لیے ایچ ای سی سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں پاکستان اسٹڈیز کے کورس کی شمولیت کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گریجویٹ پالیسی 2023 پر بھی بحث کی گئی۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے زیر اہتمام ان مضامین میں جو ایچ ای سی کے قواعد پر پورا اترتے ہیں، ان میں ایچ ای سی کی منظوری سے مشروط ایم ایس ڈگری کورسز شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں مینجمنٹ سائنسز، کیمسٹری، اور ایجوکیشن کے مضامین شامل ہیں۔ اس کا مقصد اس خطے اور خاص طور پر گوادر جیسے تجارتی اور کاروباری شہر میں اعلیٰ تعلیم کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا اور اعلیٰ ڈگری کے حامل افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ کونسل نے ان مضامین میں ایچ ای سی کے منظور شدہ کورسز کی توثیق کی جو متعلقہ شعبوں کے بورڈ آف اسٹڈیز سے منظور شدہ تھے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں قائم میری ٹائم افیئرز اور میرین سائنسز سینٹر میں زولوجی کے شعبے میں فشریز کے خصوصی کورسز کی بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد گوادر کی ساحلی اور سمندری حیات سے متعلق مخصوص ضروریات کو پورا کرنے میں یونیورسٹی کی وابستگی کو اجاگر کرنا ہے۔
اجلاس میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے فیکلٹی کونسل اور ریسرچ بورڈ کے لیے فیکلٹی سے ممبران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ آخر میں وائس چانسلر نے کونسل کے اراکین کے عزم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ فیصلے یونیورسٹی آف گوادر کو اعلیٰ تعلیمی معیار اور ان کے سماجی اثرات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔

شعبہ تعلقات عامہ گوادر یونیورسٹی

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================