
اٹک( مہتاب منیرخان سے ) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر سنیٹر پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کو رہاکردیاگیا، تاہم ان کی رہائی کے فوری بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر سے تھانہ ٹیکسلاپولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر کے
نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، یاد رہے کہ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ان کی ضمانت منظور کی تھی، تھانہ ٹیکسلا میں پانچ اکتوبر کو درج ہونے والی ایف آئی آر 2311جو ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سب انسپکٹر قیصر محمود نے بیس سنگین دفعات کے تحت پی ٹی آئی کے تین سو کارکنان جن میں ایک سو پانچ نامزد اور باقی نا معلوم ہے ، کے خلاف درج کروائی، اس ایف آئی آر میں سنیٹر پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )کےپی کے سے پنجاب عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 10 کلو منشیات برآمد کے بعد بین الصوبائی منشیات گینگ کا رکن گرفتار مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کمر بستہ ہے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے سرچ پارک پکٹ منکور پر کے پی کے کوہاٹ سے آنے والی ہائی ایس میں سوار احمر حسن ولد گل زری شاہ سکنہ ڈھوک نور محمد ڈاکخانہ سینی گمبٹ کوہاٹ کی دوران تلاشی اعلی کوالٹی کی 10 کلو چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا، ڈی پی او نے سرچ پارک پکٹ منکور کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کا خاتمہ اور جرائم کی روک تھام اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے، منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے اور نوجوان نسل کو نشے کی لت لگا کر ان کا روشن مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور سیکرٹری لائیوسٹاک حکومت پنجاب کی رہنمائی میں، پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی کسان لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ،اس منصوبے کے تحت جانوروں کو فربہ کرنے اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی پال بھائیوں کو آسان قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے، ایسے تمام مویشی پال حضرات جن کے پاس پانچ یا اس سے زیادہ کٹرے یا بچھڑے موجود ہیں، وہ حکومت پنجاب کی طرف سے بینک آف پنجاب کے ذریعے پانچ ماہ کی مدت کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار سے دو لاکھ ستر ہزار روپے تک کے آسان قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں ،اس قرضہ کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس پر کوئی شرح سود لاگو نہیں ہے ، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی کی مسلسل کوششوں سے اس پروگرام کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،ڈائر یکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں، اس منصوبہ کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم جاری ہے،مواضعات کی سطح پر کسان لائیو سٹاک بیٹھک، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور سکول فوکس پروگرام جیسی آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے ہر خاص و عام تک اس منصوبے کے متعلق معلومات بہم پہنچائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ منصوبہ کے حوالے سے تمام ہسپتالوں میں معلوماتی بینرز بھی آویزاں ہیں اور سہولت ڈیسک بھی مصروف عمل ہیں،ایسے تمام مویشی پال حضرات جن کے پاس پانچ یا اس سے زیادہ کٹرے یا بچھڑے یا دونوں ملا کر موجود ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، پی ایل سی لکھ کر محکمہ کی طرف سے دی گئی ہیلپ لائن پر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8070 پر میسج کریں گے، یہ میسج انگریزی کے بڑے حروف پی ایل سی میں بغیر کسی ڈیش یا سپیس کے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8070 پر میسج کریں گے،قرض کے اجرا کی اہلیت کو جانچنے کے لیے خود کار نظام کے تحت مویشی پال بھائیوں کے جملہ کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور اس کے بعد انہیں کسان لائیوسٹاک کارڈ جاری کر دیا جائے گا، اس رقم سے مویشی پال حضرات اپنے مویشیوں کے لیے کھل ،ونڈا ، سائیلج ، منرل مکسچر اور ادویات وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں تاکہ ان کے جانور زیادہ سے زیادہ وزن بڑھائیں اور مارکیٹ میں ان جانوروں کی اچھی قیمت وصول حاصل کی جا سکے۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )گھر گھس کر اسلحہ کی نوک پر راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق بشیر احمد ولد غلام محمد سکنہ پنڈیگھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سو رہے تھےوہ واشروم گئے واپسی پر دیکھا کہ 2 مسلح ڈاکو منہ چھپائے ہاتھ میں پسٹل اٹھائے صحن میں کھڑے تھے ایک ڈاکو نے میری اہلیہ پر اور دوسرے نے مجھ پر پسٹل تان لیا اور اسلحہ کی نوک پر گھر سے نقد رقم 1 لاکھ 70 ہزار روپے، طلائی زیورات مالیتی 2 لاکھ 45 ہزار روپے، 2 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل زبردستی ڈکیتی کر کے لے گئے مجھے قوی یقین ہےکہ یہ کام حق نواز نے اپنے ساتھیوں سے مل کر کیا ہے جس کی وجہ عناد یہ ہےکہ کچھ دن پہلے حق نواز کے ساتھ میرا لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اسکا مزہ چکھاؤں گا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم حق نواز ولد بھائی خان سکنہ پنڈیگھیب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )موبائل فون چوری کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو ثاقب ولد رشید احمد سکنہ محلہ اعوان شریف اٹک شہر نے اطلاع دی کہ وہ دوست کے گھر کھانا کھا رہا تھا موبائل فون چارجنگ پر لگایا ہوا تھا جو کسی نے چوری کر لیا ، تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم اطلاع پا کر موقع پر پہنچی تو کالرغائب ہو گیا، جس سے بذریعہ فون رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے کوئی کال اٹینڈ نہیں کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ثاقب نے خود لین دین کے سلسلہ میں واجب الادا رقم کے بدلے میں کسی کو موبائل دیا ہے، جھوٹی کال کر کے پولیس کے وقت اور حکومت کے وسائل کا ضیاع کرنے پر ملزم ثاقب کے خلاف مقدمہ درج کر کےاسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا اغاز ضلع اٹک میں پانچ نومبر سے ہوچکا ہے,سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل کی ہدایات پراور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ،ڈاکٹر اویس اکرم اعوان کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک میں وزیراعلی لائیو سٹاک انیشیٹو لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء شروع کر دیا گیا, اس ضمن میں ونڈا سیلرز کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے ، سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مویشی پال حضرات کی بہتری اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے لائیو سٹاک کارڈ سکیم کا آغاز کیا ہے، اس کارڈ کی بدولت تاریخ میں پہلی بار مویشی پال حضرات کو بلا سود قرضہ مہیا کیا جائے گا ،جس سے وہ جانوروں کو فربہ کرنے کے لیے ونڈا اور منرل مکسچر باآسانی خرید سکیں گے، یہ منصوبہ نہ صرف مویشی پال حضرات کو سہولت مہیا کرے گا ،بلکہ لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملکی برامدات میں بھی اضافے کا سبب بنے گا،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ مویشی پال حضرات کو اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جائے اور اگاہی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے مویشی پال اس سکیم سے مستفید ہو سکیں، سیکرٹری لائیو سٹاک نے تمام لائیو سٹاک ضلعی افسران اور میڈیا فوکل پرسنز کو ہدایات جاری کی کہ وہ لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی تشہیر کو موثر انداز سے چلائیں اور تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر رجسٹریشن کے عمل کی آگاہی اور تشہیر کریں۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے )رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر خان کا مسلسل پانچویں بار پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کا صدر بننا ان کی گراں قدر اور بے مثل پارٹی خدمات کا کھلا اعتراف ہے، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی وتحصیل عہدیداران پاکستان تحریک انصاف عمران خان حضروی ، تبریز شاہ، فاضل وردگ ،محمد علی خان، ایاز خان، معاویہ خان، حاجی اشفاق خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کی اعلی قیادت کا قاضی احمد پر اعتماد کا اظہار ضلع ٹک کے لیے ایک اعزاز ہے، قاضی احمد اکبر خان بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مشکل وقت کے بہادر اور وفادار ساتھی ہیں، گزشتہ 14 سالوں سے پارٹی کے لیے ان کی شاندار خدمات کا کوئی ثانی نہیں، پانچ مرتبہ مسلسل ضلعی صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر وہ اور ضلع بھر کے عہد یداران اور کارکنان قاضی احمد اکبر خان کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، ان کا مسلسل پانچویں بار ضلعی صدر بننا پی ٹی آئی ضلع اٹک کے کارکنان اور پارٹی نظریہ کی فتح ہے امید ہے کہ وہ ہر سطح کی تنظیم میں حقیقی نظریاتی اور میرٹ کے اوپر پورا اترنے والے کارکنان کو ذمہ داریاں سونپیں گے ۔
اٹک( مہتاب منیرخان سے ) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر سنیٹر پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کو رہاکردیاگیا، تاہم ان کی رہائی کے فوری بعد ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے باہر سے تھانہ ٹیکسلاپولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر کے
نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، یاد رہے کہ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ان کی ضمانت منظور کی تھی، تھانہ ٹیکسلا میں پانچ اکتوبر کو درج ہونے والی ایف آئی آر 2311جو ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سب انسپکٹر قیصر محمود نے بیس سنگین دفعات کے تحت پی ٹی آئی کے تین سو کارکنان جن میں ایک سو پانچ نامزد اور باقی نا معلوم ہے ، کے خلاف درج کروائی، اس ایف آئی آر میں سنیٹر پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























