پنجاب میں ایک کے بعد دوسرا بڑا منصوبہ ، وزیراعلی مریم نواز کے مخالفین کا سیاسی مستقبل تاریک ، یہ عورت ہماری سیاست کا خاتمہ کر دے گی ، سیاسی
مخالفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔
ہینڈ آؤٹ نمبر 1152
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کینال کے قریب زیر تکمیل پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ
تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی معائنہ،ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت، درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے: مریم نواز
چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریبا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے، 250بیڈز پر مشتمل ہوگا: بریفنگ
لاہور3 نومبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے شاہ میر اقبال کوشاباش دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے۔ پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریبا 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے۔
٭٭٭٭
ننکانہ صاحب:( )03 نومبر 2024۔۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو معیاری اور مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر 35 مقامات کی کڑی چیکنگ یقینی بنائے اور ماہانہ ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لائے ، چیکنگ مکمل نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پرائس چیکنگ کے لیے خود بھی فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی سی کاونٹرز اور تمام دوکانوں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں، گراں فروشی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے موثر کاروائیاں جاری رکھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے لئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ، ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب سبزی و فروٹ منڈیوں میں رسد و طلب کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ننکانہ صاحب:( )03 نومبر 2024۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت کھیوٹ ایشوز ، پینڈنگ انتقالات اور ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ بارے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ریونیو افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اے ڈی سی آر نے اجلاس کو ریونیو ٹارگٹ ، وصولی اور ریونیو انیشیٹوز پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ٹیکسز کو بروقت اکٹھا کرکے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے ، کھیوٹ کھتونی ایشوز کو حل کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو خود معاملات دیکھنے ہونگے ، ریونیو افسران پینڈنگ انتقالات کو پاس کرنے کے لیے دونوں پارٹیز کے دوبارہ بیانات لیں ، ضلع میں کوئی پینڈنگ انتقال نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران پینڈنگ فیسز 30 نومبر تک قومی خزانے میں جمع کروائیں ، فیسز جمع نہ کروانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام لینڈ ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں عوام الناس کو ریونیو سروسز کی بہترین فراہمی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل کو افسران خود سنیں اور انکے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لیں۔
ہینڈ آؤٹ نمبر 1151
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا چارج سنبھالتے ہی پہلا دورہ ملتان
خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچوں کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن اور ڈی او ملتان کی انکوائری کا حکم
اسپیشل ایجوکیشن کے سنٹرز آف ایکسی لینس کی تکمیل دسمبر تک یقینی بنانے اور بسوں کو آن روڈ کرنے کیلئے ڈرائیورز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان خصوصی بچوں کی کفالت کیلئے اقدامات کی ہدایت، سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بہتری کے لئے الٹی میٹم دے دیا
ڈرائیور کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچوں کی سکول سے 4 دن سے غیر حاضری نا قابل برداشت ہے: ثانیہ عاشق
سکولوں میں سپیشل بچوں کیلئے سائیکالوجسٹ، ماہر سپیشل ایجوکیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے
سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹریننگ اور کونسلنگ کیلئے بھی مکمل تربیتی سیشن کرائے جائیں
بصری، سمعی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
لاہور02 – نومبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سپیشل بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولیات دینے کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق جبین نے چارج سنبھالتے ہی پہلا دورہ ملتان کا کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچوں کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار کیا-ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ملتان اور ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان کی انکوائری کا حکم دے دیا-ثانیہ عاشق نے کہاکہ ڈرائیور کی عدم موجودگی کی وجہ سے بچوں کی سکول سے 4 دن سے غیر حاضری ناقابل برداشت ہے۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق کو ملتان میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کے امور سے متعلق خصوصی اجلاس میں بریفنگ دی گئی-صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں بہتری کے لئے الٹی میٹم دے دیا -معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن سکولز میں سہولیات بہتر کرنے کا حکم دیا-72 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر اسپیشل ایجوکیشن کے سنٹرز آف ایکسی لینس کی تکمیل دسمبر تک یقینی بنانے اور سپیشل ایجوکیشن سکولزکی بسوں کو آن روڈ کرنے کے لئے ڈرائیورز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی-ثانیہ عاشق نے کہاکہ سکولوں میں سپیشل بچوں کیلئے سائیکالوجسٹ، ماہر سپیشل ایجوکیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹریننگ اور کونسلنگ کیلئے بھی مکمل تربیتی سیشن کرائے جائیں۔ سپیشل بچوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ خصوصی بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بسوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔ بصری، سمعی اور ذہنی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان خصوصی بچوں کی کفالت کیلئے اقدامات کی ہدایت کی- کمشنر آفس ملتان میں سپیشل ایجوکیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی-اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن کے ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی- کمشنر ملتان مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور دیگر حکام بھی موجود تھے- خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیولنک پراجلاس میں شرکت کی-
٭٭٭٭
02 نومبر : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت مبارکباد کے لیٹرز کی تقسیم کا عمل جاری ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور نے تحصیل مریدکے میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت مستحق افراد میں مبارکباد کے لیٹر تقسیم کیے اور انکو مبارکباد پیش کی ۔ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر ضلعی افسران اور مستحق افراد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ منتخب خاندانوں کے اکاؤنٹ میں گھروں کی تعمیر کے لیے رقم منتقل ہو چکی ہے ، منتخب خاندان اپنے گھر کی تعمیر آج سے ہی شروع کر سکتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ حکومت پنجاب پہلے مرحلے میں پنجاب کے 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ تک کا بلاسود قرضہ فراہم کر رہی ہے جبکہ قرض 7 سال کی اقساط میں ادا کرنا ہوگا ، حکومت پنجاب پہلے 3 ماہ کوئی قسط نہیں لے گی اور حکومت کی جانب سے ماہانہ قسط 14 ہزار روپے مقرر کی گی ہے۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================