لاہور(مدثر قدیر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی لاہور پریس کلب آمد،” میٹ دی پریس” پروگرام میں شرکت،لاہورپریس کلب کے پروگرام” میٹ دی پریس ” میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد،فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی رانا شہزاد، اعجاز مرزا، محسن بلال، عابد حسین اور سید بدر سعید نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدرارشد انصاری نے معزز مہمان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک محمد احمد خان وہ سیاستدان کہ کوئی کام ہو تو وہ ضرور کرواتے ہیں اور یہی ایک سیاسی ورکر کی کامیابی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی میڈیا فرینڈلی بھی ییں اور ہمیشہ میڈیا کارکنوں کاساتھ دیتے ہیں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق احمد باجوہ مرحوم کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، سپیکر ملک محمد احمد خان ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے علاج اوردیگر امور میں بہترین معاونت کی وہ قابل ستائش ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے مرحوم صحافی اخلاق احمد باجوہ کے بیٹے کےلئے نوکری کا بندوبست کیا اور تمام ایوان کی تین دن کی تنخواہ مرحوم اخلاق باجوہ کی فیملی کو دی ایسا ویلفیئر کا کام کبھی کسی صحافی کیلئے نہیں ہوا جس میں ملک محمد احند خان کی خصوصی کاوش شامل ہے ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کااعلان بھی کیا۔اس موقع پرسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ طالب علمی سے اب تک لاہور پریس کلب کو ایک موثر ادارہ کے طورپر دیکھا ہے،صحافی عوام الناس کے مسائل پر بات کرتے ہیں، اخلاق باجوہ کے ساتھ رفاقت بہت پرانی ہے ،اخلاق باجوہ کی صحافت کےلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ،اخلاق باجوہ بیماری سے لڑتے رہے لیکن انہیں ہم بچا نہ سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی بلڈنگ جمہوریت کا گھر ہے ،جتنی بار بھی اسمبلی کی سیڑھیوں پر گیا تو کیمرہ مین کو شدید گرمی میں بھاری کیمرے سٹینڈ اٹھائے پسینے میں شرابور کام کرتے دیکھا جو کسی جہاد سے کم نہیں ہے، پریس گیلری کے دفتر میں ہر وہ سہولت جو ایم پی اے کو ہے وہ دی گئی ہیں،پریس گیلری کےلئے اچھے ماحول اور جدید سہولیات کےلئے کام شروع کردیا ہے۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم درست سمت کی طرف ایک قدم ہے،اگر چھبیس ویں آئینی ترمیم میں کوئی کمی ہے تواس پر بھی غور کرنا ہوگا، معاشرے کی بہتری کیلئے ڈائیلاگ کرنا ہوں گے، سیاسی عدم استحکام سے نقصان شہریوں کو ہوگا، جب تک سیاسی استحکام نہ ہومعیشت ترقی نہیں کر سکتی،ریاست کو چاہیے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے،تاریخ گواہ ہے جو ہم نے کہا وہ سچ ہوا آج بھی تاکید کررہے ہیں خدا کےلئے اس لڑائی کو مزید نہ بڑھائیں ، میں کہتا ہوں پنجاب میں صاف پانی اور سموگ جیسے مسئلے کا سوال ہے،کامن ویلتھ کے رکن ممالک، پنجاب یونیورسٹی اور لمز یونیورسٹی کے تعاون سے اراکین اسمبلی کیلئے ایک کورس ڈیزائن کر رہے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ تجویز بھی دی کہ صوبے بھر صحافیوں اورپریس کلبز کوایج پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے،اسکے لئے بطور اسپیکر ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے حاضر ہوں۔تقریب کے اختتام پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو لاہور پریس کلب اعزازی ممبرشپ کا سوینیئر پیش کیا۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================