لاہور۔۔۔۔۔
سچے لوگ۔۔۔۔ سچے وعدے
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا سرکاری کینسر ہسپتال . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پہلی اینٹ رکھ دی
کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے سنگ بنیاد کی تقریب
ینڈآؤٹ نمبر1134
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کی پہلی اینٹ رکھ کر باقاعدہ افتتاح، لیول تھری اور فور مریضوں کا مفت علاج ہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ سال میں فنکشنل کرنے کی ہدایت، 915 بیڈز کا کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا
بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹر ریزیڈینس اور مسجد پہلے مرحلے میں تعمیر ہو گی، پیڈز انکالوجی،آپریشن تھیٹر،10ریڈایشن تھراپی بنکر،آئی سی یو اور 30 بیڈز ایمرجنسی وارڈ بنے گا
دوسرے مرحلے میں 300 بیڈزپر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا، کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہونگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کیلئے بارہ ماہ کا ہدف دیدیا، ہسپتال کے سامنے تیمارداروں کیلئے ہوٹلز بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت
پہلے سرکاری بون میرو ٹرانسپلانٹ، بلڈ ڈیزیز، پیڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ کے سپیشلائزڈ ہسپتال، بیرون ملک سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو مراعات کیساتھ پنجاب میں لانے کے پروگرام کا اعلان
اچھے ڈاکٹرز کو پنجاب میں گھر، گاڑی اور اچھی تنخواہ دیں گے، عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام میری ترجیح ہے، چار سال میں عام آدمی کیلئے ضروری اقدامات کر کے جائیں گے: مریم نواز
پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنیوالے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، پنجاب نے دوسرے صوبوں کیلئے اپنے دل کے دروازے کھول دیے ہیں
نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، میری پیاری والدہ کینسر میں مبتلا ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئیں، بچھڑنے کا دکھ جانتی ہوں
کینسر کا علاج غریب اور متوسط کیا امیر آدمی کے بس کی بات بھی نہیں، جمع پونجی لٹ جاتی ہے، اگر عوام کینسر سے مر رہے ہوں تو حکومت نے پیسے کا کیا کرنا ہے
فلاحی ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، ماں بچے کے علاج پر ہر سب لٹا دیتی ہے۔ پیسہ تو پچھلی حکومت کے پاس بھی تھا، انہوں نے کینسر ہسپتال بنانے کی تکلیف کیوں نہیں کی
لاہور30 – اکتوبر: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پہلی اینٹ رکھ کر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا سرکاری کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے بارہ ماہ کا ہدف دیدیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے سرکاری بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال کے سامنے تیمارداروں کیلئے ہوٹلز بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں بلڈ ڈیزیز، پیڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کے سپیشلائزڈ ہسپتال بنانے اور بیرون ملک سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو مراعات کے ساتھ پنجاب میں لانے کے پروگرام کا اعلانات بھی کیے۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں قائم ہونے والا 915 بیڈز کا کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا-کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پیڈڑ انکالوجی،اپریشن تھیٹر،10-ریڈایشن تھراپی بنکر،آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنے گا۔ ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کے ساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بنے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مرکزی عمارت میں بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹر ریزیڈینسیز اور مسجد پہلے مرحلے میں تعمیر ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں 300 بیڈزپر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا۔ پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہونگی۔ کینسر ہسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد دعا خیر بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے خصوصی معاونت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، اسحاق ڈاراور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے ڈاکٹرز کو پنجاب میں گھر، گاڑی اور اچھی تنخواہ دیں گے۔ عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام میری ترجیح ہے۔ چار سال میں عام کی صحت کیلئے تمام ضروری اقدامات کر کے جائیں گے۔ ہر شہر میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اور ڈائیلسیز سینٹرز بنانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کے کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں ہوگا۔ لاکھوں زندگیوں کے لیے امید کا دیا جلا رہے ہیں۔ پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ پنجاب نے دوسرے صوبوں کیلئے اپنے دل کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پنجاب نے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کے لئے روزگار، وسائل اور ہسپتالوں کے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ میری پیاری والدہ کینسر میں مبتلا ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئیں، بچھڑنے کا دکھ جانتی ہوں۔ کینسر کا علاج غریب اور متوسط کیا امیر آدمی کے بس کی بات بھی نہیں، جمع پونجی لٹ جاتی ہے۔ اگر عوام کینسر سے مر رہے ہوں تو حکومت نے پیسے کا کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، ماں بچے کے علاج پر ہر سب لٹا دیتی ہے۔ پیسہ تو پچھلی حکومت کے پاس بھی تھا، انہوں نے کینسر ہسپتال بنانے کی تکلیف کیوں نہیں کی۔ میری، محمد شہباز شریف اور محمد نواز شریف کی ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ محمد نواز شریف کے نام پر لوگ آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیتے ہیں اس لیے ان سے منسوب کیا ہے۔ سات ماہ میں تو منصوبے فائل سے نہیں نکلتے، شاہ میر اقبال کو شاباش دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کو جنوبی پنجاب سے علاج کیلئے ائیر ایمبولینس پر منتقل کرنے کی اطلاع ملنے پر خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں۔ کینسر اور دیگر مریضوں کے لئے مفت ادویات بند کرنا مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی انتہا ہے۔
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ سال میں فنکشنل کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر بریفنگ
لاہور میں قائم ہونے والا 915 بیڈز کا کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا-بریفنگ
کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پیڈڑ انکالوجی،اپریشن تھیٹر،10-ریڈایشن تھراپی بنکر،آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنے گا
ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کے ساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بنے گی
مرکزی عمارت میں بون میرو سینٹر، کینسر کیئر کلینک، ڈاکٹر ریزیڈینسیز اور مسجد پہلے مرحلے میں تعمیر ہو گی-بریفنگ
دوسرے مرحلے میں 300 بیڈزپر مشتمل نئی بلڈنگ اور پارکنگ پلازہ بھی بنے گا-بریفنگ
پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہونگی-بریفنگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹ رکھ کر نواز شریف کینسر ہسپتال کی باقاعدہ تعمیرات کا آغاز کیا
کینسر ہسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد دعا خیر بھی کی گئی
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے معاونت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ، اسحاق ڈاراور دیگر کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے بارہ ماہ کا ہدف دیدیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پہلا سرکاری بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی بنانے کا اعلان
ہسپتال کے سامنے تیمارداروں کےلئے ہوٹلز بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت
پنجاب میں بلڈ ڈیزیز، پیڈز، آرگن ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کے سپیشلائزڈ ہسپتال بنانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بیرون ملک سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو مراعات کے ساتھ پنجاب میں لانے کے پروگرام کا اعلان
اچھے ڈاکٹرز کو پنجاب میں گھر، گاڑی اور اچھی تنخواہ دیں گے-مریم نواز شریف
عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام میری ترجیح ہے-مریم نواز شریف
چار سال میں عام کی صحت کےلئے تمام ضروری اقدامات کر کے جائیں گے – مریم نواز شریف
ہر شہر میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اور ڈائیلسیز سینٹرز بنانا چاہتی ہوں – مریم نواز شریف
کینسر کے کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں ہوگا – مریم نواز شریف
لاکھوں زندگیوں کے لیے امید کا دیا جلا رہے ہیں – مریم نواز شریف
پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں کے پی کے، سندھ اور دیگر صوبوں سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج ہوگا-مریم نواز شریف
پنجاب نے دوسرے صوبوں کےلئے اپنے دل کے دروازے کھول دیے ہیں – مریم نواز شریف
پنجاب نے دوسرے صوبوں سے آنے والوں کے لئے روزگار، وسائل اور ہسپتالوں کے دروازے بھی کھول دیے ہیں – مریم نواز شریف
نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے – مریم نواز شریف
میری پیاری والدہ کینسر میں مبتلا ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئیں، بچھڑنے کا دکھ جانتی ہوں- مریم نواز شریف
کینسر کا علاج غریب اور متوسط کیا امیر آدمی کے بس کی بات بھی نہیں، جمع پونجی لٹ جاتی ہے – مریم نواز شریف
اگر عوام کینسر سے مر رہے ہوں تو حکومت نے پیسے کا کیا کرنا ہے – مریم نواز شریف
فلاحی ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، ماں بچے کے علاج پر ہر سب لٹا دیتی ہے-مریم نواز شریف
پیسہ تو پچھلی حکومت کے پاس بھی تھا، انہوں نے کینسر ہسپتال بنانے کی تکلیف کیوں نہیں کی-مریم نواز شریف
میری، محمد شہباز شریف اور محمد نواز شریف کی ترجیح عوام کی خدمت ہے-مریم نواز شریف
محمد نواز شریف کے نام پر لوگ آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیتے ہیں اس لیے ان سے منسوب کیا ہے – مریم نواز شریف
سات ماہ میں تو منصوبے فائل سے نہیں نکلتے، شامی اقبال کو شاباش دیتی ہوں – مریم نواز شریف
نوزائیدہ بچے کو جنوبی پنجاب سے علاج کےلئے ائیر ایمبولینس پر منتقل کرنے کی اطلاع ملنے پر خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں – مریم نواز شریف
کینسر اور دیگر مریضوں کے لئے مفت ادویات بند کرنا مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی انتہا ہے-مریم نواز شریف
ہینڈ آؤٹ نمبر 1133
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شادباغ لاہور میں مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر 20 سالہ نوجوان کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس
لاہور30 اکتوبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شادباغ لاہور میں مبینہ پٹرول چھڑک کر 20 سالہ نوجوان کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-
=================================
میانوالی ()محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میانوالی میں سموگ کے تدارک کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار کا اہتما م کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات رحمت اللہ خان تھے۔ پر نسپل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ محمد جاوید خان نیازی نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر معروف قلم کار موسیقار طاہر ساقی نے سموگ کے حوالہ سے ملی کلا م پیش کیا جس کو سامعین نے بے حدپسند کر تے ہو ئے داد پیش کی۔رحمت اللہ خان ضلعی آفیسر ماحولیات نے کہا کہ آنے والے وقت میں دھند کے ساتھ ساتھ سموگ کے اثرات بھی اندرون ملک ایک مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات نے اور بھی مختلف مقامات پر سیمینار منعقد کرا کے لوگوں کوفضائی آلودگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کر رہا ہے تا کہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے کہ اس کے مضراثرات کم ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کا سیمینار بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے رحمت اللہ خان نے اپنی بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اس تدارک کیلئے بھی مفید مشورے فراہم کئے۔انہوں نے اس موقع پر حاضرین سے فضائی آلودگی کے بارے سوالات بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ فضا میں دھند دھوئیں کی آپریشن کو سموگ کا نا م دیا گیا ہے جو خصوصاًنو مبر دسمبر کے ماہ میں شہریوں ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فضلوں کی با قیات کو آگ لگانا، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کا استعمال انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے ان کی خلاف ورزی کی صورت میں حکو مت مقدمات اور جر ما نے کر رہی ہے اس لئے شہریوں ں کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں اور فضا کو آلودہ ہو نے سے بچائیں۔
=======
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے تھانہ شفیق آباد کے پولیس ملازمین کا لڑکے سے تشدد کر کے چوری کا اقرار جرم کرانے کا نوٹس
لاہور30 -اکتوبر:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے تھانہ شفیق آباد کے پولیس ملازمین کا لڑکے سے تشدد کر کے چوری کا اقرار جرم کرانے کا نوٹس لے لیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیاہے-
٭٭٭٭
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1131
سموگ کے خاتمے کی مشترکہ کاوشوں کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انڈین پنجاب کے سی ایم کو خط لکھنے کا اعلان
اقلیتی برادریوں کیلئے خصوصی کارڈ کے اجرا،اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے،مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام اور مینارٹیز آبادیوں کیلئے ڈویلپمنٹ کے اعلانات
وزیر اعلیٰ مریم نواز 90شاہراہ قائد اعظم پرمنعقدہ دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں، دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی
تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا،وزیر اعلیٰ اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا
دیوالی کی تقریب میں گھاگھرااور روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے خواتین سفارتکاروں کی خصوصی شرکت، وزیراعلیٰ نے سٹیج پر ساتھ بلا لیا، کیک بھی کاٹا گیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15،15ہزار روپے کے چیک کی تقسیم کئے،اگلے سال امدادی رقم بڑھانے کا اعلان
اگر کسی نے اقلیتوں کے ساتھ ظلم زیادتی کی تو مریم نوازمظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی،اقلیتیں اپنے آپ کو پاکستان میں پوری طرح محفوظ تصور کریں، سب بلا امتیاز پاکستانی ہیں:مریم نواز
ڈویلپمنٹ میں اقلیتی برادری کو برابر شریک کیاجائے، پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جہاں پرتشدد ہجوم کا خطرہ ہو فوراً تحفظ فراہم کیاجائے،نوازشریف صاحب نے پہلی دیوارلی منانے کی ریت ڈالی
نبی کریم ﷺ کے احکامات سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کی کیا گائیڈ لائن یا ضمانت ہوسکتی ہے، غلط فہمی کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے اور فساد اچھا نہیں، کمزور طبقات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے:خطاب
لاہور30 اکتوبر:……وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سموگ کے خاتمے کی مشترکہ کاوشوں کے لئے انڈین پنجاب کے سی ایم کو خط لکھنے کا اعلان کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادریوں کے لئے خصوصی کارڈ کے اجرا،اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے،مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام اور مینارٹیز کی آبادیوں کے ڈویلپمنٹ کے اعلانات بھی کئے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90-شاہراہ قائد اعظم پرمنعقدہ دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں اور دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، اس موقع پر ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی -تقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15،15ہزار روپے کے چیک کی تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی نے اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی تو مریم نوازشریف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی-اقلیتیں اپنے آپ کو پاکستان میں پوری طرح محفوظ تصور کریں -ہم سب بلا تفریق و امتیاز پاکستانی ہیں، دیوالی امن وآشتی اور محبت کا چراغ ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے-اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی سے سرشرم سے جھک جاتاہے، دلی تکلیف اور دکھ ہوتاہے-انہو ں نے کہاکہ دیوالی کا دیا روشن کرکے بہت خوشی ہوئی -قومی ترانے کے لئے مسلمان، ہندو اور دیگر کو ایک ہی وقت پر کھڑے دیکھ کر لگا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں -دیوالی کا چراغ محبت اور روشنی کا چراغ ہے، یہ چراغ دلوں کو جوڑنے اور قریب لانے کا چراغ ہے -اس تقریب میں کسی کو پگڑی، کسی کو صلیب،کسی کو گھاگرا اورچوڑیاں پہنی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی-محمدنوازشریف سے بچپن سے سنتی آرہی ہوں کہ اقلیت کا لفظ استعمال نہ کیاکرو،یہ ہمارا فخر ہیں – وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی تقریر میں کہا تھاکہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں – بیساکھی ہو یا گرو جنم دن، ہولی ہو یا دیوالی، کرسمس ہو یا ایسٹر، ہم آپ کے ساتھ منائیں گے-مریم آباد میں منعقدہ ایسٹرکی تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی، وہاں کے لوگو ں نے بتایا
(جاری۔۔صفحہ2)
(بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر1131) (2)
کہ مریم آباد چرچ کی 127سالہ تاریخ میں کبھی کوئی چیف منسٹر نہیں آیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیاکہ اقلیتی برادری کبھی بھی مجھے کسی امر میں پیچھے نہیں پائے گی -کسی دل و دماغ میں اقلیتی برادری کے لئے کوئی امتیاز یا تفریق نہیں -ڈویلپمنٹ میں اقلیتی برادریوں کو برابر شریک کیاجائے گا-صوبے کی سربراہ ہونے کے ناطے جہا ں بھی منیارٹی کو پرابلم آئے خود ڈیل کرتی ہوں -جہاں اقلیتو ں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو پوری توجہ دی جاتی ہے، فوری ایکشن لیا جاتا ہے -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جہاں پر تشدد ہجوم کا خطرہ ہو وہاں فوری تحفظ فراہم کیاجائے-کسی اکثریت کو کسی بھی منیارٹی ممبر کو بلا جواز تکلیف پہنچانے کا کوئی حق نہیں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ہمارے مذہب میں اقلیتوں کا نہ صرف احترام ہے بلکہ ان کی سیفٹی اور آزادی کابھی درس دیا گیاہے – نبی کریم ﷺ نے اقلیتی فرد پر ظلم یا حق غصب کرنے پر روز قیامت اس کی طرف داری کا وعدہ کیاہے-نبی کریمﷺ کے احکامات سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کی کیا گائیڈ لائن یا ضمانت ہوسکتی ہے-نوازشریف صاحب نے پہلی مرتبہ اپنے دور حکومت میں دیوالی کا تہوار منانے کی ریت ڈالی -اللہ تعالی رب العالمین یعنی تمام جہانوں،مخلوق اور انسانوں کا رب ہے-نوازشریف صاحب کی طرف سے بھی ہندو برادری کو ہیپی دیوالی کا پیغام پیش کرتی ہوں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 1400 ہندو خاندانوں کو دیوالی کی مناسبت سے 15ہزار روپے کا چھوٹاسا تحفہ پیش کررہی ہوں -ہندو برادری بھی پنجاب کے عوام کا حصہ ہیں اور دوسرں کی طرح اتنے ہی عزیز ہیں -پنجاب کے ہر فرد کی طرح ہندو برادری سے بھی انسیت ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 20دسمبر کو منیارٹی کارڈ لانچ کردیا جائے گا -ہر 3ماہ کے بعد منیارٹی کارڈ کے ذریعے نادار فیملیز کو ساڑھے 10ہزار رو پے دیں گے -منیارٹی کے لئے کارڈ کی امداد اور خاندانوں کی تعداد بھی بڑھائیں گے -اقلیتی برادری کے معذور افرادکو بھی ہمت کارڈ دیں گے-انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کی بہتری کے لئے روایتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر لنگر کھا نا بہت اچھا لگا – سکھ یاتری خواتین نے گلے لگایا تو خوشی ہوئی-کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے ساتھ مل کر اپنائیت کا احساس ہوا، کوئی فاصلہ نہیں محسوس ہوا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمیش سنگھ ا روڑہ کو اقلیتوں کا منسٹر بنایا -رمیش سنگھ اروڑہ کے صوبائی وزیر بننے پر پوری دنیا سے سکھو ں نے مبارکباد کے پیغام بھیجے -انہوں نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں تو انڈین سائیٹ سے میچنگ رسپانس ہونا چاہیے-سموگ کی زہریلی ہواؤں کو بیچ کی لکیر کا پتہ نہیں – ماحولیاتی نقصان دونوں طرف پہنچ رہاہے جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کریں گے سموگ سے نہیں لڑ سکتے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پولیس اور انتظامیہ متحرک او رسرگرم ہے۔پولیس کو منیارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے -اقلیتوں کے لئے فنڈ کو ڈبل کردیاہے، مجھے لگتا ہے یہ بھی تھوڑا ہے -اقلیتی برادریوں کے قبرستان، محلوں، اور عبادت گاہوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اقلیتوں کے لئے بھی پنجاب کے باقی عوام کی طرح میرے دل میں مساوی جگہ ہے-اقلیتی بہن بھائی اوربزرگوں کو مشکل سے نکالنے کے لئے پینک بٹن بھی انسٹال کئے گئے ہیں -غلط فہمی کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے او رفساد اچھا نہیں،بطور محب وطن پاکستانی کمزور طبقات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے-ہم امن و آشتی کے ساتھ سبز پرچم کے سائے تلے متحد رہنا چاہتے ہیں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہندو برادری کونمستے کا روایتی سلام بھی پیش کیا-دیوالی کی تقریب میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لہنگے اور روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے خواتین سفارتکاروں کو سٹیج پر بلا لیا-ہندو پنڈت کاشی رام نے پراتھنا اور دیوالی کی رسومات ادا کیں -پنڈت کاشی رام نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خصوصی پراتھنا کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہندو خواتین سے ملکر کیک کاٹا اور انہیں کھلایا- رکن قومی اسمبلی کھیل داس نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر دیوالی منانے پر خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ پاکستان میں نفرت نہیں، محبت ترقی اور خوشحالی ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب کیا-تقریب میں اقلیتی ارکان اسمبلی اور ہندو کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی-صوبائی کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران بھی دیوالی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
٭٭٭٭
قصور۔ ضلعی انتظامیہ ان ایکشن /ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا گیارواں مرحلہ۔
قصور۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن چوہدری اشرف گجر کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔
قصور۔ دوکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان ضبط کیا گیا۔
قصور۔ سڑکوں کی حدود اور نالیوں کے اوپر تعمیر پختہ تھڑے مسمار۔
قصور۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن گیٹ پتواں والا‘نیشنل بینک چوک‘قتل گڑھی پل‘کوٹ غلام محمد سمیت دیگر جگہوں پر کیا گیا۔
قصور۔ تجاوزات کیخلاف کارروائی میں بھاری مشینری کیساتھ افرادی قوت کا استعمال بھی کیا گیا۔
قصور۔آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر کے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔
قصور۔ شہریوں کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست الفاط میں خراج تحسین۔
قصور۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافے‘صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔چوہدری اشرف گجر
قصور۔ تاجروں کو آئندہ مقرر حد سے تجاوز کرنیکی صورت میں سخت کارروائی کیلئے وارننگ دی ہے۔میونسپل آفیسر ریگولیشن
قصور۔دوبارہ ناجائز تجاوزات کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں کیساتھ جیل بجھوائیں گے۔چوہدری اشرف گجر
قصور۔ ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔چوہدری اشرف گجر
قصور۔ اس موقع پر ایم سی کے افسران پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی اکمل حسین، انفورسمنٹ انسپکٹر زمرزا افضل، ملک شوکت، فیصل جمیل‘ انچارج انکروچمنٹ علی فرحان گیلانی،ساجد علی خاں‘ٹریفک و پنجاب پولیس کے افسران و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================