
میزبان” کے نام سے ہوم سٹے ٹورازم منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی‘ سیاحتی اضلاع میں گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے 30 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے
خیبرپختونخواہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے “میزبان” کے نام سے ہوم سٹے ٹورازم منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ نے اہم اقدام اتھاتے ہوئے “میزبان” کے نام سے ہوم سٹے ٹورازم منصوبے کو حتمی شکل دے دی، منصوبے کے باضابطہ اجراء کے لیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت سیاحتی اضلاع میں گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے 30 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، یہ قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے، قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی اور واپسی کا عمل قرضے لینے کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔
معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، سیاحوں کو اپنے گھروں کے احاطوں میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند افراد 2 کمرے تعمیر یا پہلے سے دستیاب کمروں کی تزین و آرائش کر سکیں گے، ان کمروں میں سیاحوں کے لیے واش رومز، کچن اور دیگر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، ابتدائی طور پر یہ منصوبہ ضلع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں شروع کیا جائے گا، فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ان مواقع کا موثر استعمال عمل میں لا کر ناصرف صوبے کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے بلکہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں، ہوم سٹے ٹورازم صوبے میں سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا بہترین منصوبہ ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے، اگلے سیزن سے پہلے سیاحتی علاقوں کی شاہراہوں پر سیاحوں کے لیے واش رومز کی فراہمی کے منصوبے پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سیاحتی علاقوں میں قائم ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp

8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp

Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================


بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================























