وزیر اعلیٰ مریم نوازسے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے کی ملاقات، حکومت پنجاب کا سرمایہ کاری پرسویڈش کمپنیوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلا ن
ملاقات میں تعلیم، صحت،آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر بات چیت، تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور
سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے،انویسٹرز بے خوف خطر سرمایہ کاری کریں،زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کررہے ہیں: مریم نوازشریف
پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں،سویڈن کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں: سویڈش سفیر
لاہور29 – اکتوبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دینے اور تعلیم، صحت،آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سویڈش سفیر نے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے حکومت پنجاب کی طرف سے سرمایہ کاری پرسویڈش کمپنیوں کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے،انویسٹرز بے خوف خطر سرمایہ کاری کریں۔ انوائرمنٹ کی بہتری کیلئے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کررہے ہیں۔سویڈش سفیر نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں۔سویڈن کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں۔سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل سید حیدر علی اور دیگر بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
ہینڈ آؤٹ نمبر 1128
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ترکیہ کے قومی دن پرتہنیتی پیغام، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صدق دل سے دعا گو ہوں
ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے
پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کا انمول تختہ ہے، رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں:مریم نوازشریف
لاہور29 -اکتوبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے قومی دن پراپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صدق دل سے دعا گو ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے-انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات محض دو ممالک کے نہیں بلکہ دو عظیم قوموں کا انمول تختہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی،تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے۔دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
٭٭٭٭
پی ایچ اے نے ترکیہ کے قومی دن پر مینار پاکستان کو جھنڈے سے سجا دیا
لاہور، 30 اکتوبر: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے ترکیہ کے قومی دن کے حوالے سے مینار پاکستان کو ترکیہ کے قومی پرچم سے روشن کر دیا۔ پی ایچ اے نے مینار پاکستان کو سرخ اور سفید روشنیوں سے سجا دیا۔ اہالیان لاہور کی بڑی تعداد ترک پرچم میں لپٹے مینار پاکستان کو دیکھنے گریٹر اقبال پارک جا پہنچی۔ اس موقع پر مینار پاکستان کے اطراف موجود پاکستانیوں نے برادر ملک ترکیہ سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ترکیہ کے عوام نے کل (منگل) 101 واں ریپبلک ڈے منایا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے ریپبلک ڈے پر ترکیہ کےعوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے مابین بے مثال تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
========================
شیخوپوره: 29 اکتوبر 2024
پولیو مہم / ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں متحرک
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا پولیو مہم کی کامیابی کے لیے قائم کیے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس اور مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر عملہ کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پولیو ورکرز کی جانب سے بچوں کی انگلیوں پر لگاۓ گے نشانات چیک کیے اور والدین سے پولیو ورکرز کی کارکردگی بارے دریافت کیا ۔
ڈپٹی کمشنر کی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروۓ کار لانے کی ہدایت ۔
ضلع بھر میں جاری پانچ روزہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام تر وسائل کو بروۓ کار لایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیو ورکرز اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہینڈ آؤٹ نمبر: 10409
29 اکتوبر 2024
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے تحصیل فیروز والہ کے سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سرکاری سکول میں اساتذہ ، عملے اور طالبات کی حاضری چیک کرتے ہوۓ صفائی ستھرائی ، سیکورٹی سمیت تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے طلباء سے مسائل بارے دریافت کیا اور طلباء کیساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا ۔
معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے جس کے لیے حکومت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ
ہینڈ آوٹ نمبر493
ننکانہ صاحب:( )29 اکتوبر 2024۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی 05 روزہ پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے جاری پولیو مہم بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ میں قومی انسداد پولیو مہم 03 نومبر تک جاری رہے گی ، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 02 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جبکہ مہم کے دوران 6 ماہ سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائینگے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مہم میں 1198 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں اور تمام ٹیمیں سرکاری ملازمین پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں ، پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ شیروانی ، سی او ایجوکیشن ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان شبیر ، ایم ایس ڈاکٹر افتخار محی الدین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حاضری سمیت ریکارڈ رجسٹرڈ کا جائزہ لیا۔انہوں نے گھر گھر جا کر والدین سے پولیو ٹیموں کے رویے بارے دریافت کیا اور پولیو ٹیموں سے سوال و جواب بھی کیے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی ، ڈاکٹرز و عملے کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔
ہینڈ آوٹ نمبر492
ننکانہ صاحب:( )29 اکتوبر 2024۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز تنویر احمد لغاری ، انچارج سکیورٹی برانچ رائے ظفراللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ صاحب کی حدود سے 2470 روپے فی سینکڑا کے حساب سے ریت کے چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ محکمہ ماحولیات کا این او سی درکار ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ماحولیات کے افسران مائنز اینڈ منرل کے افسران کے ہمراہ مشترکہ وزٹ کرکے رپورٹ پیش کریں جس کے بعد این او سی جاری کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے مائنز اینڈ منرل کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ کردہ ریٹس کے مطابق وصولی یقینی بنائی جائے ، زائد رقم وصول کرنے والے ٹھیکیداران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریت سے لدی ٹرالیوں اور ٹرکوں کو مکمل کور کیا جائے تاکہ ریت یا مٹی سموگ کا باعث نہ بن سکے ، ریونیو ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور اپنی ذاتی زمین ہموار کرنے والے زمینداروں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================