لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں مسٹا ئٹس مینجمنٹ(ساڑو) کے لیئے ریپڈآن فارم کلچر سسٹم کے مو ضو ع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹیو پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈڈاکٹر محمد اکرم قا ضی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز)، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، ڈائریکٹر انسٹی ٹیو ٹ آف مائکرو بیا لو جی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، چیئرمین ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز، چیف آرگنا ئزر ورکشاپ پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس کے علا وہ مختلف قومی و بین الا قوامی تعلیمی اداروں سے اسا تذہ، ویٹر نیرین، تحقیق کاروں، ڈیری فارم مینیجرز، فارما سوٹیکل صنعتوں سے نما ئندوں، سٹیک ہولڈرز، پروفیشنلز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔
افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر محمد اکرم قا ضی نے کہا کہ PARB مختلف انسٹی ٹیو شنز کو تحقیقی پرا جیکٹس چلانے کے لیئے ما لی معاونت کر رہا ہے جس سے مویشیو ں کی بیماریو ں کی نشاندہی، فارم پر سا ڑو بیما ری کی مینجمنٹ اور صحت سے متعلقہ ڈیری سیکٹر کو درپیش چیلنجز پر قا بو پا یا جا رہا ہے نیز ڈیری سیکٹر کو فعال بنانے کے لیئے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدا مات کے بارے میں بھی بتا یا۔
پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے معلو ماتی مو ضو ع پر ورکشاپ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کاوشو ں کو سرا ہا نیز کہا کہ فارم پر سا ڑو بیما ری کی مینجمنٹ سے نا صرف مو یشی پال کسا نو ں کا منا فع بڑھے گا بلکہ ملک میں ڈیری سیکٹر بھی تیزی سے تر قی کرے گا۔اُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی میں جاری تحقیقی پرا جیکٹس میں مالی تعاون مہیا کرنے پر پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کہا کہ اس طرح کی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈیری فارم پر کام کرنے والے سٹاف کے لیئے انتہا ئی سود مند ہے جس سے اُنہیں سا ڑو بیماری کی شنا خت، علاج اور کنٹرول سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر عملی تر بیت ملتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس نے شر کا کو ورکشا پ کے اغرا ض ومقا صد بیان کیے جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر حسن سلیم نے حا ضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ایک روزہ ورکشاپ میں ما ہرین نے شر کو کو مسٹا ئٹس دودھ کی پیدا وار اور منا فع میں بڑی رکاوٹ، اینٹی مائکرو بیئل ریزسٹنس، دودھ کا معیار اور انسا نی صحت، دودھ دینے والے مویشیو ں (گائے، بھینسو ں) کے لیئے ساڑو بیماری کے علاج و چیلنجز، سا ڑو بیما ری کی مینجمنٹ میں اینٹی مائکرو بیئل ریزسٹنس کے سد باب اور کلینیکل مسٹا ئٹس کے علا ج میں ریپڈ کلچر سسٹم کے استعمال سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر شر کا کو تفصیلی لیکچرز دیے نیز شر کا کو ڈیری فارم پر کیئے جانے والے ریپڈ کلچر سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھا یا گیا۔