اسلام آباد: 9 جولائی 2024.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا جنوبی وزیرِ ستان میں دھشتگردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد صفیان اور این سی بی زین علی کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.
وزیرِ اعظم کی شہداء کی مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
پاک فوج کے جوانوں نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطنِ عزیز کو دھشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے جامِ شہادت نوش کیا. وزیرِ اعظم.
مجھ سمیت پوری قوم ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے. وزیرِ اعظم.
ملک کو دھشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ گھڑی ہے. وزیرِ اعظم.
دھشتگردی کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِ اعظم.