کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ، موسم خوشگوار ، گرمی کے مارے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
کراچی کے علاقوں ملیر، ایئر پورٹ، قائد آباد، ایف بی ایریا، طارق روڈ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔
اس سے قبل محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج دوپہر کے بعد کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔