کوئٹہ: 8 جولائی 2024.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ کوئٹہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا تاریخی اجراء
وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کے تقریباً 28 ہزار بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گی. وزیرِ اعظم
55 ارب روپے کے اس منصوبے کا 70 فیصد وفاقی جبکہ 30 فیصد بلوچستان حکومت ادا کرے گی. وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم نے کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء، گورنر و وزیر اعلی بلوچستان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے مابین زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن معاہدے پر دستخط کی تقریب آج کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی.
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلی بلوچستان کو زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا.
زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا. وزیرِ اعظم.
زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی. وزیرِ اعظم.
وفاقی حکومت ہر سال بجلی کے بِلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سبسڈی کی مد میں 70سے 80 ارب روپے مہیا کرتی رہی مگر پھر بھی کسانوں کو صرف 2 سے 6 گھنٹے بجلی میسر ہوتی تھی. وزیرِ اعظم
زرعی ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن سے یہ دیرینہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم.
دنیا بھر میں شمسی توانائی سے کم لاگت ماحول دوست بجلی بنائی جا رہی ہے. وزیرِ اعظم
ملک بھر میں شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم
وفاق بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کام کریگا. وزیرِ اعظم
چین میں سرکاری وظائف پر زرعی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلباء میں بلوچستان کے 10 فیصد زائد طلباء کا کوٹہ رکھا ہے. وزیرِ اعظم.
چین میں ہواوے کے تحت تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں تربیت میں بھی بلوچستان کے طلباء کیلئے 10 فیصد اضافی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے. وزیرِ اعظم.
بلوچستان کے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے. وزیرِ اعظم.
بلوچستان کے مسائل کا حل مل بیٹھ کر کرینگے. وزیرِ اعظم.
صوبائی حکومت کو تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتا ہوں. وزیرِ اعظم.
بلوچستان محرومیوں کو دور کرکے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ وزیرِ اعظم
بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت نے دانش سکولوں کے قیام کے لیے حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں. وزیرِ اعظم
ہماری کوشش ہے کہ دانش سکولوں کو صوبے کی ڈویژنل سطح تک وسعت دی جائے تاکہ اس سے پورے صوبے کے طلباء مستفید ہوں. وزیرِ اعظم
امید ہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرینگے. وزیرِ اعظم.
بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی.
====================
تاریخ میں پہلی بار ملکی زرعی برآمدات 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
یہ پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے،جام کمال
تاریخ میں پہلی بار ملکی زرعی برآمدات 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیںEXPORT
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی برآمدات 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی برآمدات 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی تاجروں، کسانوں، ٹی ڈیپ اور وزارت تجارت کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی، کاشتکاروں سے لے کر مارکیٹ کے آخری مراحل تک تمام اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں۔