وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ کراچی.

کراچی: 7 جولائی 2024.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ کراچی.

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی میں ہیچهیسن پورٹ (Hutchison Port)، ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹرمینل کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.

کراچی میں ہیچھیسن پورٹ، ساوتھ ایشین پاکستان ٹرمینل دنیا کے چند گہرے پانی پر موجود ٹرمینلز میں سے ایک ہے. بریفنگ.

پورٹ ٹرمینل کو جدید طریقے سے چلایا جا رہا ہے جس میں ذیادہ تر آپریشنز خودکار ہیں. بریفنگ.

پورٹ ٹرمینل پر جدید ٹیکنالوجی اور اسکینرز نصب کیے گئے ہیں. بریفنگ

پورٹ ٹرمینل کے آپریشنز بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں. بریفنگ.

وزیراعظم کو پورٹ ٹرمینل کی استعداد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹ 35 لاکھ کنٹینرز سالانہ کی نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتا ہے.

وزیرِ اعظم نے ہیچھیسن پورٹ، ساوتھ ایشیئن ٹرمینل کے جدید آپریشنز کو سراہا.

وزیرِ اعظم کی چیئرمین ایف بی آر کو پاکستانی بندرگاہوں پر ترجیحی بنیادوں پر جدید ترین اسکینرز نصب کرنے کی ہدایت.

کسمٹز حکام پورٹ حکام سے مل کر بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کیلئے جلد اقدامات یقینی بنائیں. وزیرِ اعظم.

ایف بی آر کی جانب سے بندرگاہوں پر جدید اسکینرز کی تنصیب کا عمل حتمی مراحل میں ہے جس میں جدید آلات اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کنٹینرز کی کم وقت میں اسکیننگ کی جا سکے گی. بریفنگ.

پاکستان کی برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بندرگاہوں کی ترقی انتہائی ضروری ہے. وزیرِ اعظم.

ملکی برآمدات کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے. وزیرِ اعظم.

حکومت خطے کے دوسرے ممالک بالخصوص وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے مختصر اور موزوں ترین سمندری راہداری فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے. وزیرِ اعظم.

وسط ایشیائی ریاستوں، چین اور دیگر ممالک کی پاکستانی کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت سے پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکے گا. وزیرِ اعظم.

وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا تارڑ ، جام کمال خان ،قیصر احمد شیخ، احد خان چیمہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام بھی دورے کے دوران وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے.
===========================

کراچی ( جولائی 07 )

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کراچی میں گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے رہے

وزیراعظم میاں محمد شہباز کراچی آمد سے روانگی تک گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ رہے

دورہ کے دوران وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف گورنر سندھ سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے رہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ہی گاڑی میں بیٹھ کر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف روانگی کے لئے پی اے ایف بیس فیصل پہنچے