ٹی ایم سی ماڑی پور نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داری سنبھال لی۔ایک گریڈ سے گریڈ 17 کے 5 محکموں ٹریڈ لائسنس، انٹی انکروجمنٹ، پارکس، ایم اینڈ ای اور جنرل ایڈمن کے ملازمین کی ڈیوٹیوں ٹاؤن چیئرمین کے فوکل پرسن نے زبانی احکامات پر لگادی۔

سجن یونین ٹاﺅنز میونسپل کارپوریشنز، کراچی
(پریس ریلیز)
ٹی ایم سی ماڑی پور نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داری سنبھال لی۔ایک گریڈ سے گریڈ 17 کے 5 محکموں ٹریڈ لائسنس، انٹی انکروجمنٹ، پارکس، ایم اینڈ ای اور جنرل ایڈمن کے ملازمین کی ڈیوٹیوں ٹاؤن چیئرمین کے فوکل پرسن نے زبانی احکامات پر لگادی۔ تمام ملازمین کی غیرقانونی ڈیوٹیاں لگانے پر سینئر ملازمین میں تشویش پھیل گئی۔
کراچی ( ) سجن یونین ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹی ایم سیز میں غیرقانونی احکامات زبانی جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کی واضح مثال ٹی ایم سی ماری پور ہے جس کے گریڈ ایک تا گریڈ 17 کے 5 محکموں ٹریڈ لائنس،انٹی انکروجمنٹ ،پارکس،ایم اینڈ ای اور جنرل ایڈمن کے ملازمین کو نیٹی جیٹی پل کے نیچے جمع کرکے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔جس کے زبانی احکامات ٹاؤن چیئرمین کے فوکل پرسن نے جاری کیے ہیں۔ جس سے ملازمین میں سخت بےچینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنر کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کےایم سی کےمحکمہ پی ڈی اورنگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ شرافت کی والدہ اور سینئر صحافی صلاح الدین صلو کی اہلیہ کے انتقال پر سجن یونین کی تعزیت۔
کراچی ( ) سجن یونین سی بی اے کےایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کےایم سی پی ڈی اورنگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرراؤ شرافت کی والدہ اور سینئر صحافی صلاح الدین صلو کی اہلیہ وصحافی ذیشان صلو کی والدہ کےانتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات
سجن یونین ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز رجسٹرڈ
==================

یونائیٹڈ ورکرز یونین (رجسٹرڈ)
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
(پریس ریلیز)
واٹر کارپوریشن کے ملازمین ،افسران اور انکے پیاروں کے انتقال پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کی تعزیت۔
کراچی( ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی،جنرل سیکریٹری اکرام خان دیگر مرکزی،زونل اور یونٹس عہدیداروں نے واٹر کارپوریشن جمشید ٹاو¿ن سیوریج کے خالد بھٹی،انچارج لیبر ڈویڑن متحدہ قومی موومنٹ ارشد انصاری کی ہمشیرہ،ڈی ایم ڈی RRG کے ڈرائیور عبدالغنی کی والدہ، لیاری ٹاو¿ن واٹر کے ملازم سکندر علی کے بھائی ،HTM ڈویڑن کے سپروائزرآصف شریف کے بھتیجے،میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ملازم عبدالباسط کی والدہ ،صدر ٹاؤن ڈویڑن ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرملازم اسلم صدیقی، ڈپٹی ڈاریکٹر گلشن اقبال نادر علی تونیو کی بھتیجی،WTM کے سب انجینئر محمد طفیل کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔عبدالباسط کی والدہ کے جنازے میں جنرل سیکریٹری اکرام خان،فنانس سیکریٹری ارشد اعوان،محمد فیصل نے شرکت کی اور عبدالباسط سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔جبکہ خالد بھٹی کی آخری رسومات میں سینئر وائس چیئرمین ناظم خان، نسیم الدین، کلیم احمد، یعقوب خوشی، خرم علی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور سوگواران کے دکھ میں شریک ہوئے۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
یونائیٹڈ ورکرز یونین، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
=====================

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈ ریشن سندھ
پریس ریلیز
صوبہ سندھ کے بلدیاتی اداروں میں عوامی نمائندوں اور عدالتی احکامات پر سرکاری املاک،پلے گراؤنڈس،برساتی نالوں اور عوامی فلاحی جگہوں کو بااثر شخصیات کے قبضے سے چھڑوانے،غیر قانونی قبضہ کردہ باؤنڈریز کو توڑنے پر بلدیاتی عملے پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج اور بلاجواز گرفتاریوں پر احکامات جاری کرنے والے سربراہان ملازمین کو تنہاء چھوڑکر اپنی جانیں بچانے میں معروف ہیں۔عملے کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تحفظ فراہم کروائیں۔
کراچی ( ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصدر صوبہ سندھ سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بلدیاتی اداروں کے منتخب عوامی سربراہان ایک جانب تو بلدیاتی عملے کو عدالتی احکامات کا حوالہ دیکر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرواتے ہیں تو دوسری جانب آپریشن کے دوران بااثر شخصیات ایم این ایز،ایم پی ایز،سینیٹرز اور حکومتی پارٹی عہدیداران کی جانب سے اسلحہ برداران کارکنان و سیکورٹی گارڈز کی جانب سے مزاحمت اور پھر بلاجواز عملے کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں پر انہیں تنہاء چھوڑدینے سے انکی جانوں کے خطرات میں ڈال رہے ہیں۔جبکہ عدالتیں بھی ان ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔صوبے بھر میں ملازمین کو خیرپور،نوشہرو فیروز،کراچی ساؤتھ،ایسٹ اور دیگر جگہوں پر جھوٹے مقدمات اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔خیرپور میں ایک ایم این اے،کراچی کلفٹن میں ایم این اے،سینیٹر اور حکومتی پارٹی اراکین کی جانب سے ملازمین کے جانوں کو خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انسداد تجاوزات کی کاروائیوں کے دوران ملازمین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بصورت دیگر عملے کو کاروائیوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات
======================

سادات ویلفئیرایسوسی ایشن پاکستان
پریس ریلیز
سادات برادری کی ممتاز شخصیات سید غلام حسنین شاہ المعروف بوبی شاہ اور سید فداحسین شاہ کے انتقال پر تعزیت۔
کراچی ( ) سادات برادری کی ممتاز شخصیت حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے سید غلام حسینن شاہ المعروف بوبی شاہ گزشتہ روزصبح ہیٹ اسٹروک کے دوران شدید بخار میں مبتلا ہوکر پی این ایس شفاء اسپتال پہنچتے ہوئے راستے میں دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ ہجرت کالونی پارک پی آئی ڈی سی میں ادا کی گئی۔اور تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی۔مرحوم ملک کے ممتاز مزدوررہنماء سیدذوالفقارشاہ کے کزن کے بڑے بیٹے تھے۔نماز جنازہ میں عزیز اقارب،اہلیان علاقہ،سادات برادری،دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ ممتاز مزدور رہنماء سید فداحسین شاہ دل کا جان لیوا دورہ پڑنے پر مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔انکی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کردی گئی ہے۔غلام حسینین شاہ عرف بوبی شاہ اور سید فدا حسین شاہ کے انتقال پر سادات ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے رہنماؤں سید ذوالفقارشاہ،سید رضا حسین کاظمی،سید زبیر حسین شاہ،سید ساجد شاہ،سید تنویر حسین،سید تبارک حسین،سید بلال حسین،سید الطاف علی شاہ،سید زین شاہ،سید ظہیر شاہ،سید نورحسین شاہ اور دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی خدمات کو سراہا ہے۔سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور مغفرت کےلیے دعا کی ہے۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات
====================

سجن یونین(سی بی اے )
بلدیہ عظمیٰ کراچی (رجسٹر ڈ)
07/07/2024
(پریس ریلیز)
حبیب بینک ہیڈ آفس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کے ایم سی کے ایک ہزار کے لگ بھگ پینشنرز کے اکاؤنٹس دوماہ سے بلاک پڑے ہوئے ہیں۔بیمار،بزرگ پینشنرز اپنی متعلقہ برانچوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں۔ہیڈ آفس کا عملہ تمام کاروائی مکمل ہونے کے باوجود اکاؤنٹس کھولنے میں سستی اور غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے۔اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک کے سربراہان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
کراچی ( )سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے اسٹیٹ بینک اور حبیب بینک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی کے ایک ہزار کے لگ بھگ پینشنرز کے گزشتہ دوماہ سے پینشن اکاؤنٹ حبیب بینک ہیڈ آفس سے بلاک کردیئے ہیں۔پینشنرز کی اکثریت بیمار اور بزرگ افراد پر مشتمل ہے۔وہ متعلقہ حبیب بینک کی برانچوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تنگ آچکے ہیں لیکن ہیڈ آفس کا عملہ سستی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔لہذا اس کا نوٹس لیکر اکاونٹس فوری طور پر بحال کیے جائیں۔انہوں نے ان پینشنرز سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلے میں ارباب اختیار سے رابطہ کرکے مسئلے کو حل کروایا جائے گا۔ پینشنرز نے بتایا کہ متعلقہ برانچوں سے باربار کیس ہیڈ آفس کو بھیجنے کے باوجود ہیڈ آفس سے اکاؤنٹس بحال کرنے کی کاروائی میں سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔جس سے ایک جانب تودوماہ سے پینشنرز کو پینشن نہیں ملی اور نہ ہی اکاو¿نٹ سے کوئی لین دین کیا جاسکتا ہے۔پینشنرز نے فنانشل ایڈوائزرکےایم سی سے بھی نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت
====================

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ)
(پریس ریلیز )
پنجاب لیبر کوڈ،سندھ لیبر کوڈ ڈرافٹ ،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی ڈبل کرنے اور پینشن ترامیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔تمام مزدور تنظیمیں ان اجتماعی معاملات پر یکجا ہیں۔
کراچی،پشاور،گوجرانوالہ( ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ ،مرکزی صدر ملک نویداعوان،مرکزی جنرل سیکرٹری ملک نصیر الدین ہمایوں،چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز،چیئرمین کے پی کے سوار خان،جنرل سیکریٹری کے پی کے ظہیر شیخ،جنرل سیکریٹری بلوچستان محمد عالم سموں،جنرل سیکریٹری سندھ اکرم راجپوت،جنرل سیکرٹری پنجاب راو¿ علی رضا دیگر مرکزی،صوبائی ،ڈویڑنل اور الحاق یافتہ یونینز رہنماو¿ں نے پنجاب لیبر کوڈ،سندھ لیبر کوڈ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مزدور تنظیموں سے مشاورت کے بعد تیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کی تنخواہوں سے ٹیکس سلیب کو ڈبل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے پینشن اصلاحات کے نام پر تجویز کردہ پینشن ترامیم کو ملازم دشمن اقدام قرار دیا ہے اور اسے بھی فوری واپس لینے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اجتماعی معاملات پر ملک کی تمام مزدور تنظیموں کے ایک پیج پر یونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاس سلسلے میں جلد مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے ملج بھر میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔اور خرابی صورتحال کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
جا ری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
===================