انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔
کراچی06جولائی 2024: –
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر شعبہ تفتیش سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اور موجودہ استعداد کار کے فروغ کے لیئے یونیورسٹی آف کیمبرج کے فارنزک ماہر سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ پولیس اور مقامی این جی او “لا از مائی پروٹیکٹر” کے اشتراک سے بین الاقوامی ایکسپرٹ سے سیرحاصل معلومات پر مبنی لیکچر کی خدمات لی گئیں
یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سو زن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اورکیریئر کی روشنی میں فارنزک اور فنگر پرنٹ کی پولیسنگ کے جملہ امور اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر ٹریننگ سیسش میں شریک سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سسان گرنے نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر سابق آء جی نیاز احمد صدیقی، فوزیہ طارق، ڈی آء جی انوسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر، ڈی آء جی کرائیم عامر فاروقی صاحب نے بھی تیکنیکی مسائل، اور کورٹ پروسیجر کے حوالے سے نقاط بیان کئے۔
اس موقع پر سیشن میں شریک تفتیشی افسران اور کرائم سین یونٹ کے افسران نے تفتیش سے متعلق تیکنیکی اور قانونی امور پر سوالات بھی کیئے۔ واضح رہیکہ شعبہ تفتیش اور پولیسنگ کے جملہ امور کو ٹھوس اور غیر معمولی بنائے جانیکے کے حوالے سے تربیتی سیشنز اور لیکچرز کی یہ سیریز سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کے لیئے آئندہ بھی جاری رہیگی۔