لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر عدنان قمر نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔
خواجہ عمران نذیر ہسپتال میں پرچی کاونٹر، ایمرجنسی ، میڈیکل اور یورالوجی وارڈز میں گئے۔ مریضوں اور لواحقین سے فراہم کردہ ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یورالوجی وارڈ میں داخل مسلم لیگی ورکر رانا وارث کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور انکی عیادت کی جس پر مسلم لیگی ورکر رانا وارث نے ہسپتال میں فراہم کردہ علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر اعلی پنجاب کو دعائیں دیں اور صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مطابق سی ٹی سکین، ایم آر آئی مشینیں تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں اس مالی سال میں فراہم کردی جائیں
گی۔انہوں نے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مریضوں کے لئے جلد ٹراما سنٹر بنایا جائیگا۔ یہ ہسپتال 30-40 لاکھ ابادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ ہسپتال کی ریوپمنگ کے دوران بیڈز کی تعداد مزید بڑھائیں گے اور مزید فنڈز فراہم کرکے سہولیات میں اضافہ کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی توسیع کے لئے ایم ایس کو ترقیاتی سکیم جلد پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں پنجاب بھر میں تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ مکمل کرلی جائیگی۔