بہاولپور(محمد عمر فاروق خان) یزمان کے علاقہ 110 ڈی بی تھانہ صدر یزمان کی حدود میں لرزہ خیز واردات.
بہاولپور : سفیان نامی نوجوان کی دونوں آنکھیں نکال کر وحشیانہ تشدد ہوا ہے. خاندانی ذرائع
بہاولپور : نواجوان کو شدید زخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کر دیا گیا. ذرائع ریسکیو
بہاولپور : ملزمان نے نوجوان کو گدھا ریڑھی چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا. ذرائع
بہاولپور : پولیس تھانہ صدر یزمان تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام.
====================
بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی
بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی رہنماؤں کی واپسی کافیصلہ کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 220 ہوگئی
شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔
کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانیٔ پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔
======================
پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئیاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اگر کیس چل پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں، پراسیکیوشن کمزور ہے۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سینئر لوگوں کو بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کروں گا، انہوں نے اسی لیے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑا، تمام لیڈر بھی پارٹی سے چلے جائیں تو پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ جب پارٹی بڑی ہوتی ہے تو اختلافات بھی بڑے ہوتے ہیں، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے، جمہوریت میں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے، پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی این آر او لینے یا باہر جانے کے لیے تیار نہیں، ہماری پارٹی مستحکم ہے، لیڈر شپ میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، بہت سارے لوگ پارٹی میں نئے آئے ہیں، وکیل ہیں، اچھے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز تشویش میں ہیں، کہتے ہیں کہ ہم پریشر میں ہیں، کہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں؟
شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل میں بہت سمجھ بوجھ تھی، مشکل وقت میں جن کو سمجھ نہیں تھی انہوں نے تکلیف برداشت کی، دوبارہ حالات نارمل ہو گئے ہیں، یہ قابل ترین لوگ پھر سامنے آ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب جو لوگ کھڑے ہیں انہوں نے ہمت سے کام لیا، پرانے اور نئے سیاست دانوں میں فرق ہے، نئے آنے والوں کی کمٹمنٹ بڑی مضبوط ہے، روز عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔