)بھارت سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر کے واپس چلے گئے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185ویں برسی کی رسومات کے سلسلے میں پاکستان میں آئے بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)بھارت سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر کے واپس چلے گئے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185ویں برسی کی رسومات کے سلسلے میں پاکستان میں آئے بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ یاترا مکمل ہونے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ۔سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پہنچایا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ،پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران ودیگر

نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔اس موقع پر سکھ جتھ لیڈر نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام کو اپنا سرمایہ قراردیا۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیں بہت پیار ملا ‘ مہمان نوازی عمر بھر فراموش نہیں کر سکتے۔انہوں نے شاندار انتظامات پر حکومت پاکستان اور گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا شکریہ اداکیا۔جتھ میں موجود دیگر یا تریوں نےکہا کہ ہمیں یہاں آ کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے ہماری مہمان نوازی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے سکیورٹی رہائش اور میڈیکل کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔خصوصی طور پر رہا ئش کے انتظامات بہت اچھے تھے ہمارے گوردوارہ صاحبان کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔