کراچی: جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر پانی و بجلی کی بندش کےخلاف دھرنا
ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی — فوٹو: ڈان نیوز
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شاہراہ فیصل پرپانی و بجلی کی بندش کے خلاف دھرنا دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت سندھ 16 سال سے صوبے پربراجمان ہے لیکن اس شہر کو کچھ دینے کو تیار نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے۔
===================
کراچی میں ہیٹ اسٹروک، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار
26 جون ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نےکراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسڑوک میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی ، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ، لیاری ، ملیر ،لانڈھی ، کورنگی ، بلدیہ ٹاؤن ، محمود آباد ، ایف سی ایریا ، شیر شاہ ، بنارس اور اورنگی سمیت کئی علاقوں میں 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا۔ بیشتر علاقوں میں شہری دن اور رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، مختلف علاقوں سے لوگوں نے بتایا کہ10 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا ری ہے، ان علاقوں میں سعودآباد،قائدآباد بھینس کالونی اور لانڈھی کے دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ کورنگی، بھٹائی کالونی،قیوم آباد، شاہ لطیف ٹاون، جعفرطیار سوسائٹی ، گرین ٹاون، منظور کالونی، ایف سی ایریا اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کی لہر ہے بجلی نہ ہونے انہیں سانس لینے میں دشواری کاسامنا ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ لوڈشیڈنگ کم یا ختم کی جاتی لیکن شدید گرم موسم میں بجلی کا بار بار بند ہونا ان کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔
=======================
ایدھی کے تین سرد خانوں میں بدھ کو 94 میتیں رکھوائی گئیں
27 جون ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں بدھ کو 94 متیں رکھوائی گئیں ۔ جنگ کے رابطے پر ایدھی کورنگی سرد خانے کے ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ بدھ کو 11 میتیں رکھوائی گئیں، موسی لین سرد خانے کے عملےکے مطابق 3 میتیں رکھوائی گئیں جبکہ سہراب گوٹھ سرد خانے کے عملے کے مطابق منگل کی رات بارہ بجے سے بدھ کی رات بجے تک 80 میتیں رکھوائی گئیں ۔ ایک دن میں ایدھی کے تین سرد خانوں میں 94 میتیں رکھوائی گئیں ۔
========================
کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی، آندھی کا بھی امکان
27 جون ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کردی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ہے۔ شہر کے مضافات سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس دوران ہلکی سے لے کر معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ بدھ کی شام سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اورملحقہ علاقوں میں تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی ہوئی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیزہوائیں چلیں اور گہرے سیاہ بادل چھاگئے، مٹی کا طوفان بھی آیا ۔ حب اورگردونواح میں تیزبارش ہوئی۔
======================