سندھ ہائیکورٹ کراچی کے احکامات کی روشنی میں عوامی مقامات پر بیت الخلاءکی مرمت دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی ڈویژنل کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ و ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں کمشنر کمیٹی ہال میں منعقد ہوا

میر پور خاص رپورٹ تحسین اجمدخان ~
سندھ ہائیکورٹ کراچی کے احکامات کی روشنی میں عوامی مقامات پر بیت الخلاءکی مرمت دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی ڈویژنل کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ و ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں کمشنر کمیٹی ہال میں منعقد ہوا جس میں میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالناصر صدیقی مونسپل کمشنر رفیق احمد سیہڑ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمینوں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ

عوامی مقامات پر عوام بالخصوص خواتین کے لیے بیت الخلاء تعمیر کرنے کے لیے نشاندہی کی جائے اور ان کی دیکھ بھال نگرانی اور دیگر مطلوبہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی تاجروں اور سماجی تنظیموں سے مدد لی جائے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں لوکل گورنمنٹ ٹاؤن کمیٹی کے نمائندوں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا جو بیت الخلاء تعمیرکرنے کیلئے عوامی مقامات کی نشاندہی کریں گی کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ عوامی مقامات پر بیت الخلاء کی تعمیر دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے اقدامات کیے جائیں اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو جو ذمیداریاں سونپی گئی ہیں وہ ہر صورت میں مکمل کی جائیں***