پاکستان کے سب سے بڑے دریائے سندھ کے کنارے اٹک خورد کے مقام پر زیارت بابا جی صاحب پر نو سر باز عناصر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی ہے


اٹک(مہتاب منیر خان سے)پاکستان کے سب سے بڑے دریائے سندھ کے کنارے اٹک خورد کے مقام پر زیارت بابا جی صاحب پر نو سر باز عناصر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اٹک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،عوام نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑے دریائے سندھ کے کنارے اٹک خورد کے مقام پر بابا جی صاحب کی زیارت کے

قریب چند نو سر باز عناصر مبینہ طور پر پارکنگ اور دیگر چیزوں کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں اورموٹر سائیکل سے لے کر بڑی گاڑیوں تک عوام کو پارکنگ کی پرچی دے کر لوٹنے میں مصروف عمل ہیں،اس گھمبیر صورتحال میں اٹک خورد کے مقام پر بابا جی صاحب کی زیارت کا وزٹ کرنے والے افراد نے ضلعی انتظامیہ اٹک کے اعلی افسران سے جن میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا،خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک میڈم شگفتہ جبیں،محکمہ اوقاف کے افسران سمیت دیگر اعلی افسران سے پارکنگ کے نام پر وصول کی جانے والی پرچی کو فل الفور ختم کر کے نو سر باز افراد کے خلاف سخت قانونی و تا دیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
====================

اٹک(مہتاب منیر خان سے)غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ اور اپنے خالہ زاد بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے والا دوہرے قتل کا ملزم گرفتار، آلہ قتل خنجر بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق گل حسین ولد سکندر خان سکنہ کھوڑ نے تھانہ پنڈی گھیب پولیس کو بیان دیا کہ میرا بیٹا ابرار حسین اپنی فیملی کے ہمراہ راولپنڈی میں مقیم تھا جو مورخہ 9جون2024ء کو ہم سے ملنے کے لیے پنڈی گھیب آیا اور تھوڑی دیر رکنے کے بعد اپنے خالہ زاد مبشر احمد ولد اشرف خان سے ملنے کے لیے اس کے گھر گیا جو کافی دیر گزرنے کے بعد واپس نہ آیا تو میں ہمراہ مظہر حسین اور محمد الطاف مبشر احمد کے گھر کے باہر پہنچے تو اند سے شور شرابے کی آواز آرہی تھی جیسے ہی گھر کے اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ مبشر احمد میرے بیٹے پر پے در پے چھری نما خنجر سے وار کر رہا تھا جس سے میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کمرے میں دیکھا تو مبشر احمد کی بیوی کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی قیادت میں تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم مبشر احمد ولدا شرف خان سکنہ کھوڑ تحصیل پنڈی گھیب کو گرفتار کر لیا جس کا ریمانڈ جسمانی لے کر ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل خنجر برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
=========================

اٹک( مہتاب منیر خان سے)حلقہ این اے49سے تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور حلقہ این اے50سے امیدوار تحریک انصاف محترمہ ایمان طاہر کی جانب سے ان دونوں حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل خان کمڑیال کی عام انتخابات میں کامیابی پر فارم 47 کے خلاف کی جانے والی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں اراکین قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل کمڑیال کو یکم جولائی کو طلب کر لیا ہے، دونوں اراکین قومی اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے طلبی نوٹس بذریعہ اخبار اور پی ٹی وی اشتہار بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
======================

اٹک( مہتاب منیر خان سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں،انہوں نے ان خیالات کا اظہارضلع کونسل اٹک کے سبزہ زار میں شہید بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسے کا اہتمام ضلعی رہنماؤں پاکستان پیپلز پارٹی سردار حیدر علی خان،ملک امداد حسین اورپارٹی کے دیگر افراد نے کیا،جلسے کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اشعرحیات خان،ذوالفقار حیات خان، اقلیتی رہنما اورسماجی ورکرشیریں اسلم اور پیپلز پارٹی کے ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، صدر سٹی ٹریڈ یونین حاجی محمد الماس،معروف تاجر حاجی صداقت الرحمان،سید اسد شاہ آف کامرہ سمیت چالیس کے قریب مختلف سیاسی افراد نے اپنے دھڑوں کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹک پاکستان پیپلزپارٹی سے محبت کرنیوالوں کاضلع ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے متعدد باراٹک سے کامیابیاں حاصل کیں،انہوں نے کہا کہ اٹک کے لوگ دلیراورمحبت کرنیوالے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کواٹک میں دوبارہ زندہ کریں گے اورذوالفقار علی بھٹوشہیداوربینظیربھٹو شہیدکے مشن کوآگے بڑھائیں گے،گورنر پنجاب نے کہاکہ پنجاب کی پگ اٹک کی عوام کے سر پر رکھی گئی ہے،اب ضلع اٹک کاہرشخص گورنرہے اور گورنر ہاؤس کے دروازے اٹک اورصوبہ بھرکی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اٹک کے طلباء و طالبات ذہانت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے زرعی یونیورسٹی اٹک کیمپس کو جلدفعال کیاجائے گا،اس کے علاوہ یونیورسٹی آف اٹک کاقیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا،گورنر پنجاب نے کہا کہ فتح جنگ میں پنجاب یونیورسٹی کاسب کیمپس اس کے علاوہ جنڈ میں یوای ٹی ٹیکسلاکے سب کیمپس کاقیام اورپنڈ گھیب میں ڈائلیسز سینٹربھی مستقبل قریب میں قائم کیا جائے گا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میری سیاست غریب کی عزت کی سیاست ہے اورمیری سیاست غریب کی محبت کی سیاست ہے،انہوں نے کہا کہ وہ کسی شخص پرظلم نہیں ہونے د یں گے،گورنرپنجاب نے کہاکہ ضلع کی تمام سیاسی پارٹیاں میریساتھ ملک کرعوام کی خدمت کریں،گورنرپنجاب نے کہاکہ وہ ضلع اٹک کی عوام کی بھرپوراوردن رات خدمت کریں گے،انہوں نے پا کستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونیوالے سیا سی افراد کوخوش آمدیدکہا،گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں نئے شا مل ہونیوالے افرادکومایوسی نہیں ہوگی،انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کاسفرجاری رہے گا اوروہ پہلے بھی اٹک کی عوام کے خادم تھے اور آئندہ بھی رہیں گے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوامی خدمت کر کے عوام کے دلوں کو جیتیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔