جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آبادمیں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کئی شہری موٹر سائیکلوں، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جارہی ہے اور جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، موٹر سائیکلوں کی لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں سمیت دیگر واردارتیں روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں، گزشتہ روز جیکب آباد کے آباد تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری اعجاز کھوسو سے ایک لاکھ 46 ہزار نقدی، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا زخمی شہری کو سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ سول لائن تھانہ کی حدود گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے اسلحہ کے زور پر زبیر احمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے علاوہ ازیں ضلع بھر میں کئی وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس امن وامان کی بحالی میں ناکام ہوچکی ہے ڈکیتیاں اور لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کو بحال کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں، 21 سو گرام چرس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تحصیل گڑہی خیرو میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران دو ملزمان عمران علی اور گلزار احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر تھانہ کی پولیس نے ممل پھاٹک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم طارق حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 11 سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں گرمی کی شدت برقرار، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں کمی نہ آئی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہر کا کاروبار سخت متاثر ہورہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کمی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
جيکب آباد(رپورٹ ایم ڈی عمرانی)جيکب آباد میونسپل کمیٹی کی معجزانہ خاموشی کے باعث شہر میں صفافی ستھرائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں لگے ہوۓ ہیں گندگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی،شہر کےتجارتی مراکزوں سمیت رہائشی علائقوں میں گندگی سے اٹھنے والے گردو غبار بدبوء کے باعث وبائی امراض اور پیچیدہ بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی رہی،شہریوں کا مزید کہنا ہےانتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو بھتر بنانے کیلۓ مؤثر اقدام نہیں کر رہی، سماجی حلقوں سمیت متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے وزیر بلدیات اور چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد سمیت دیگر ارباب و اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ شہریوں کو بیماروں سے بچانے کے واسطے شہر بھر کی صفائی ستھرائی پر توجہ دیں تاکہ عوام آنے والے دنوں میں خطرناک امراض سے بچ سکیں۔