پیپلزپارٹی گلف کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب ،کیک بھی کاٹا گیا

23 جون 2024
یہ محترمہ شہید کی قربانی کا ہی صلہ ہے کہ آج وطن عزیزکو طویل آمریت سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ۔میا ں منیر ہانس
لاہور( )پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس کیا جس میں پی پی پی گلف کے رہنمائوں اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پرسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منیر ہانس نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ایک عظیم جمہوری لیڈر تھیں۔

یہ محترمہ شہید کی قربانی کا ہی صلہ ہے کہ آج وطن عزیزکو طویل آمریت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ۔انہوںنے کہا کہ محترمہ شہید نے آمریت ، انتہاپسندی ، غربت اور جہالت کے خلاف جنگ کاجونعرہ لگایاتھا اور اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا انکے پیروکاربھی اس پر آخری سانس تک عمل پیرارہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے کارکن محترمہ شہید کے اصولوں اور اقدار کی پیروی کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے رکھیں گے ۔اس موقع پر اس عز م کا بھی اعاد ہ کیا گیا کہ جس عظیم مشن کی تکمیل کیلئے شہید جمہوریت نے اپنی قیمتی جان کا نذر انہ پیش کیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔