چانڈکا میڈیکل کالج کےاحتجاجی طلباء کے جائزمطالبات تسلیم کرتے ہوئے دھرنا ختم کرادیا


لاڑکانہ( رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا اور ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کوسو نےچانڈکا میڈیکل کالج کےاحتجاجی طلباء کے جائزمطالبات تسلیم کرتے ہوئے دھرنا ختم کرادیا، اس سلسلے میں ڈی سی لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا اور ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو نے چانڈکا میڈیکل کالج کی انتظامیہ اور احتجاجی طلبہ سے مذاکرات کیے، جہاں طلبہ نے اپنے مطالبات پیش کیے، اس موقع پر ڈی سی لاڑکانہ نے طلباء کویقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل حل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں طلباء کو پانی، گیس، کھانے پینے کی میس سمیت ہر سہولت فراہم کی جائے گی، لائبریری میں ایئر کنڈیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، موسم سرما میں گیزر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ انہیں جلد ہی پورے سندھ کا ٹوئر بھی کروایا جائے گا، ڈی سی لاڑکانہ کے ایسے یقین دہانی کے بعد طلبہ نے دھرنا ختم کردیا، ملاقات کے دوران چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے پرنسپل ڈاکٹر ضمیر سومرو سمیت دیگر سٹاف اور طلباء موجود تھے۔