آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اپسما )اسپورٹس گالا سائیکلنگ ریس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے رائڈرز کو میئرمیونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری صاحب نے کیش ایوارڈ دیے۔

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن
(اپسما )اسپورٹس گالا سائیکلنگ ریس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے رائڈرز کو میئرمیونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری صاحب نے کیش ایوارڈ دیے۔ تفصیلات کے مطابق
اپسما کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے مئیر عبدالرؤف غوری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ أپ کے اس خلوص عمل سے طالب علموں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس موقع پر مئیر عبدالرؤف غوری نے اپسما کی اسپورٹس کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہمارے شہر میرپورخاص کے یہ طالب علم ہمارے صوبہ سندھ اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ نے تمام طالب علموں کو مبارک باد پیش کی اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
اس موقع پر مشعل ہائی اسکول کی پرنسپل محترمہ ریحانہ یونس صاحبہ اور لٹل فوکس ہائر سیکنڈری اسکول کے اسپورٹس انچارج رضی انصار بھی موجود تھے۔*