دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی محکمہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام میرپورخاص کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس میٹنگ ہال میں ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

.میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی محکمہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام میرپورخاص کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس میٹنگ ہال میں ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا . جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (وی بی ڈی) سید مشتاق شاہ لکیاری، ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالشکور جروار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ملیریا کنٹرول ڈاکٹر اشوک کمار ، ڈسٹرکٹ ملیریا سپرنٹنڈنٹ سید ندیم حسین ، ڈسٹرکٹ سینئیر مائکرو اسکوپسٹ عبیداللہ جروار ، میل آفیسر سلیم چنڈ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر این آر ایس پی مدد جروار ، رام کرشن پراونشل کوآرڈینیٹر این آر ایس پی رام کرشن ، عبدالحمید مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ڈی جی آفس ، ابن سینا محمد میڈیکل کالج وائس پرنسپل ڈاکٹر شمس العارفین ، سینئیر ڈاکٹر اقبال کھتری ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی . اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید مشتاق شاہ نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک اور کسی حد تک جان لیوہ بیماری ہے مگر اس کا علاج ضرور ہے جس پر محکمہ صحت کنٹرول پروگرام سندھ کام کر رہا ہے تاہم لوگوں کو ملیریا سے بچاؤ کے متعلق لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے . ڈاکٹر مشتاق شاہ نے کہا کہ اسکولوں ، کالجوں اور کمیونٹی سطح پر آگاہی دینے کے لیے مکمل پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ملیریا جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ ، احتیاط و علاج کے متعلق آگاہی فراہم ہو سکے اور کہا کہ آج پوری دنیا میں ملیریا سے بچاؤ کے متعلق عالمی دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو ملیریا سے بچاؤ کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جا سکے .اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جئے رام داس ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ملیریا پروگرام ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ ضلع بھر میں ملیریا سے بچاؤ و علاج کے لیے 110 سینٹرز ہیں جہاں ملیریا کی تشخیص و علاج کی سہولت میسر ہے . جبکہ ضرورت پڑنے پر علیحدہ وارڈ بھی قائم کئے جاتے ہیں بعد ازاں ملیریا آگاہی ریلی نکالی گئی *