اسلام آباد پولیس کی درخواست پر لاڑکانہ پولیس کی شہر کے رحمت پور تھانہ کی حدود میں کاروائی

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان

اسلام آباد پولیس کی درخواست پر لاڑکانہ پولیس کی شہر کے رحمت پور تھانہ کی حدود میں کاروائی
سعودی عرب سے پاکستان آ کر مبینہ طور پر محبت کی شادی کرنے والی خاتون مبینہ شوہر سمیت گرفتار

سعودی عرب کے سفارتکار بدرالحریبی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں سعودی شہریت کی حامل خاتون حنان عبداللہ البشر کے سیکٹر ایف 8 سے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں پاکستانی شہری عبدالواحد شاہد خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ خاتون کے مبینہ اغوا میں ملوث ہیں تاہم اسلام آباد پولیس کی درخواست پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے رحمت پور تھانہ کی حدود میں کاروائی کر کے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون سے 30 ہزار ریال کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے خاتون اور گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کر لی ہے تاہم دونوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جاچکا ہے ۔