چیف جسٹس پیر سے جمعہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کریں گے

کراچی ۔ شاہد غزالی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، پیر سے کراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس کا حلف لینے کے سات ماہ بعد، کراچی میں پہلی بار کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، پیر سے جمعہ تک تین رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔کراچی رجسٹری کی جانب سے، پورے ہفتے کے لئے 48 مقدمات کی فہرست جاری کردی گئی۔چیف جسٹس ہفتے کے روز، کراچی بار سمیت، سندھ ہائیکورٹ بار، سندھ بار کائونسل اور وکلا کے وفود سے ملاقات کریں گے۔