وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا غریب دوست فیصلہ


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کر لیااور مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم دیا۔اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اورمری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ، دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری ،موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ طلب، پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت ، گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور ، ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت اورغیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا گیا۔نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔ موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔ مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے،تجاوزات کے خاتمے کی منظوری دیدی گئی۔مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے ،وزیر اعلیٰ برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں ، اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہو گئیں۔وزیر اعلیٰ نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا اور کہا آپ کہاں سے آتی ہیں، کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں۔ وزیر اعلیٰ نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا ، بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم دیا۔ سکول کے انتظامات کو سراہا ،وزیر اعلیٰ نے کلرکہار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار فیملیز سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا یاب کرے-

روٹی نان کی قیمت، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا غریب دوست فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے روٹی نان کی نئی قیمت کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا

100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے، نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان ڈی سی لاہور

نوٹیفیکیشن پنجاب نگرانی قیمت برائے اشیاء ضروریہ آرڈینینس 2023 کی شق پانچ (3)، (4d) اور چھ کے تحت جاری کیا گیا

ضلع بھر میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔ ترجمان ڈی سی لاہور

گندم کی بہتر فصل، رسد اور قیمت کے پیش نظر محکمہ خوراک کی سفارش پر نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ ترجمان ڈی سی لاہور

عوام کسی بھی جگہ روٹی نان کی قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروائیں۔ ترجمان ڈی سی لاہور


=======================
مریم نواز کی ہدایت پر علیل گلوکار غلام عباس کی مالی امداد کردی گئی
تازہ ترینانٹرٹینمنٹ16 اپریل ، 2024
FacebookTwitteryoutubeWhatsapp
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر پاکستانی معروف گلوکار غلام عباس کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر صحت نے مریم نوازشریف کی طرف سے علیل گلوکار کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج کے لیے حکومتِ پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

صوبائی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر نے علیل گلوکار کے گھر جاکر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور مریم نواز کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

گلوکار غلام عباس نے مالی امداد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور15اپریل:…… کمشنر/ چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہورمحمد علی رندھاوا کی ہدایات پرانٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے لیے امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغازہوگیا ہے۔ لاہور بورڈ کے کنٹرولر(امتحانات)زاہد میاں  نے گذشتہ روز قصور میں امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے ضلع لاہور کے امتحانی سنٹرز کے عملہ کی تربیتی ورکشاپ 49لارنس روڈ کے امتحانی مرکز پر آج منعقد ہوگی۔ورکشاپ میں تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شرکت کرینگے۔تمام اضلاع میں ورکشاپس کا انعقاد 19اپریل 2024 سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کنٹرولر(امتحانات)زاہد میاں نے بتایا کہ لاہوربورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات 2024کے لیے مجموعی طور پر 376امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں۔امتحانات میں  شفافیت کے لیے امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں۔ لارنس روڈ لاہور پر ہونیوالی ورکشاپ میں دانش سکولوں  میں قائم آٹھ جبکہ جیل میں قائم ایک امتحانی سنٹر کاامتحانی عملہ بھی شرکت کرے گا۔ اس موقع پر امتحانی عملے کو ڈیوٹی کے آرڈرز بھی دیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کاامتحان 19اپریل سے شروع ہو کر22مئی تک جاری رہیگا۔
٭٭٭٭
ہینڈ آؤٹ485
مری کی ڈویلپمنٹ کیلئے جامع پلان طلب،مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم
مری کیلئے دریا جہلم سے پانی لانے کیلئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری،موجودہ واٹر سکیم کی بحالی،فلٹریشن کا منصوبہ طلب
ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت،مری میں غیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم
مری میں پارکنگ کیلئے کیبل کار، جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت،مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش، منظوری دیدی گئی
مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ، انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ
مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری،بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے،غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ
مری کنکریٹ کا جنگل بن چکاہے،تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا،سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں
ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا،لینڈ سلائیڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں،عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے: محمد نواز شریف
بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں،عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے:مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ
لاہور 15 اپریل -:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کر لیااور مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم دیا۔اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اورمری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی اورموجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورغیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا۔نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔اجلاس میں مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کیاگیااور منظوری دیدی گئی۔مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔قائد مسلم لیگ (ن)محمد نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ486
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کا دورہ، بچیوں سے اظہار شفقت،بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم
لاہور15اپریل-:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برستی بارش میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری پہنچ گئیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مری کی اساتذہ اور طالبات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہو گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے پڑھائی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طالبات سے دریافت کیا کہ آپ کہاں سے آتی ہیں، کوئی مسئلہ یا ضرورت ہے تو بتائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے اظہار شفقت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک بازوسے معذور بچی کا علاج کرانے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول کے انتظامات کو سراہا۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ہمراہ تھے۔
٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ487
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کلرکہار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور15اپریل-:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلرکہار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوگوار فیملیز سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا یاب کرے-
٭٭٭٭

ہینڈ آؤٹ نمبر1023
محکمہ بہبود آبادی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد
لاہور 15 اپریل۔۔ ڈائریکٹر جنرل صوبائی محکمہ بہبود آبادی میں ثمن رائے کی سربراہی میں آج صدر دفتر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔عید ملن پارٹی میں افسران ودیگر سٹاف نے شرکت کی-اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے عید کیک کاٹا اور ملازمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آباد ی کے ملازمین کی محنت اور لگن کی بدولت عوام میں بہبود آبادی کا شعورعام ہوا -انہوں نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ عوام اور شادی شدہ افراد صوبہ بھر میں بنیادی سطح پر محکمہ بہبود آبادی کی طبی سہولیات و رہنمائی سے مستفید ہو رہے ہیں –
٭٭٭٭٭