صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ورلڈ ہیلتھ ڈے پر پیغام

لاہور، 7 اپریل۔صوبائیو زیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ
عوام کو علاج معالجہ کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔
صحتمند معاشرے کی بنیاد رکھنے کے لئے پریوینٹو پروگرام کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا یے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”صحت مند پنجاب ” وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز، ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع ہوگی، مفت ادویات کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جبکہ ادویات کی ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ 2500 بنیادی اور 300 دیہی صحت مراکز کی اپگریڈیشن مارچ 2025 تک مکمل کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ کچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن ویلز کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام صحت مند زندگی کا انتخاب کریں، غذائیت سے بھرپور سادہ غذا کھائیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے۔