شہید ذاولفقار علی بھٹو کی شہادت نے ملک میں جو خلاء پیدا کیا اسے بھرنے والا کوئی حکمراں نہیں؟


شہید ذاولفقار علی بھٹو کی شہادت نے ملک میں جو خلاء پیدا کیا اسے بھرنے والا کوئی حکمراں نہیں؟ بے نظیر بھٹو شہید نے انکے مشن کو آگے بڑھایا۔ بلاول اور آصف علی زرداری جان توڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن کیا وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو جیسا مضبوط پاکستان، آئی ایم ایف سے آزاد پاکستان اب ممکن ہے۔ آمرانہ رویہ ملک کے لئے ہمیشہ تباہی کا سبب بنا۔شہنیلہ خانزادہ،ضیاء الحق ننے شہید قائد عوام اور پرویز مشرف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سیاہ باب رقم کئے۔ قائد عوام کو برسی پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
کراچی ….پی پی پی رہنما اور سپرست و چیئر پرسن AITشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ شہید ذاولفقار علی بھٹو کی شہادت نے ملک میں جو خلاء پیدا کیا اسے بھرنے والا کوئی حکمراں نہیں؟ بے نظیر بھٹو شہید نے انکے مشن کو آگے بڑھایا۔ بلاول اور آصف علی زرداری جان توڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن کیا وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو جیسا مضبوط پاکستان، آئی ایم ایف سے آزاد پاکستان اب ممکن ہے۔ آمرانہ رویہ ملک کے لئے ہمیشہ تباہی کا سبب بنا۔شہنیلہ خانزادہ،ضیاء الحق ننے شہید قائد عوام اور پرویز مشرف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے سیاہ باب رقم کئے۔ قائد عوام کو برسی پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اسکین تینتیس میں برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ شہید قائد عوام جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ زندہ ہوتے تو پاکستان ترقی کی دنیا اور اسلامی دنیا میں نمبر ون ملک ہوتا۔ فرانس سے لایا گیا ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ بہت پہلے ایٹمی طاقت بنا دیتا۔ اسی کی سزا انہیں ملی۔ لیکن ہم بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو میں وہ خصوصیات دیکھ رہے ہیں جو انقلابی لیڈرز میں ہوتی ہے انشاء اللہ وہ نانا اور والدہ کی کوششوں کو حتمی شکل دیں گے۔ تقریب سے سی آر سنجنانی، ایان سمید، قمر خانزادہ، مسعود قریشی، غلام حسین بھٹو، مسرت سلطانہ، رفیق جمالی، رفیق شاہ، محمد علی، عمار خان، توصیف و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کیا۔