صوبائی وزیر صحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا

لاہور29 مارچ: صوبائی وزیر صحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز بارے پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تمام موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ متعلقہ کمپنی کو پی آئی سی کے موڈیولر تھیٹرز کو مکمل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والی دکھی انسانیت کو کسی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ بھی تمام دیگر کارڈیالوجی ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے ٹھیکیدار کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے موڈیولر تھیٹرز کو 10 اپریل تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭