)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن کے آئینی الیکشن کمیشن کا اجلاس گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں منعقد ہوا۔

لاہور(جنرل رپورٹر )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچر ایسوسی ایشن کے آئینی الیکشن کمیشن کا اجلاس گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں منعقد ہوا۔ جس کی سربراہی چیئرمین الیکشن کمیشن سابق ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر محمد سلیمان نے کی۔ دیگر ممبران الیکشن کمیشن میں جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ پروفیسر ماجد عمر گل، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ پروفیسر عباد نبیل، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن اباد پروفیسر شاہین کرامت ، اور پرنسپل گورنمنٹ ایسوسییٹ کالج برائے خواتین پیر محل پروفیسر ڈاکٹر اندلیب نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر ممبران الیکشن کمیشن ٹیلیفونک رابطے میں رہے۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پہ اتحاد اساتذہ پنجاب کے مرکزی اور ڈویژنل پینلز کے بلا مقابلہ کامیابی کا اعلان کیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ان نتائج کی روشنی میں توصیف صادق نے مرکزی صدر پی پی ایل اے پنجاب اور پروفیسر زاہد عوان جنرل سیکرٹری مرکزی پی پی ایل اے پنجاب ، پروفیسر عظمی جبین سینیئر نائب صدر خاتون پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر نواز کنول نے جوائنٹ سیکرٹری ون پنجاب، پروفیسر محمد اشفاق نے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور ڈویژن سے پروفیسر محمد وقار سلطان کی بطور صدر اور پروفیسر محمد راشد کی جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔