وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ملاقات،

ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن مزید  تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانےکا عزم بھی کیا گیا۔محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور  نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملےکے عناصر قرار  واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دہشت گردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔