آسٹریلیا میں پاکستانی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد

میلبورن (عبدالوحیدربانی)آسٹریلیا میں کے شہر میلبورن میں پاکستانی سٹوڈنٹس کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں میلبورن میں قونصل جنرل آف پاکستان سید معظم شاہ، ڈپٹی قونصل جنرل فیصل حیات خان، جسٹس آف دی پیس رانا شاہد جاوید، پارلیمنٹ آف ویکٹوریہ سے براؤن ہافپینی اور کیتلین میتو وارڈ، آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کے سربراہان اور آسٹریلیا میں زیرتعلیم 200 سے زائد پاکستانی طالب علموں نے شرکت کی۔
تقریب میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستانی طالب علموں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر ساجد توری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایونٹ کے آرگنائزر اور وائس آف آسٹریلیا کے سی ای او ساجد طوری نے کہا کہ کئی سالوں سے ایسے ایوانٹس کا انعقاد کروا رہے ہیں جن کا مقصد پاکستانی طالب علموں کو درپیش مشکلات اور مسائل کا حل اور ان کی کیرئیر کونسلگ کرنا ہے۔