اٹک کی بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں

اٹک ( مہتاب منیر خان سے )اٹک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید اور رقم حاصل کرنے والی ہزاروں خواتین کو ہر مر تبہ رقم کے حصول کے لیے اپنی عزت نفس کو مجروح کرنے کے علاوہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے سبب عملہ کو ہر رقم میں سے غیر قانونی طورپر بیس روپے سے پچا س روپے تک کی کٹوتی دینی پڑتی ہے ،اٹک سے قومی اسمبلی کی دونوں اور پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیاب ہونے والی مسلم لیگ (ن) او ر پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے ممبران پنجاب اسمبلی کی شہریوں کے مسائل سے چشم پوشی ،حکومت ،انتظامیہ اور اداروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے سے گریز ،منت اور خو شامدکے ذریعے اپنے ذاتی اوراپنے قریبی لوگوں کے کام کرانے کے علاوہ شہریوں کو بیو روکریسی ،سر کاری افسران اہلکاروں کے رحم و کرم پر ڈال دیاہے ضلع اٹک کا ایک بھی منتخب رکن اسمبلی عوامی حقوق کے لیے آواز حق بلند کرنے کے لیے تیا ر نہیں جبکہ حدیث مبارکہ ہے کہ بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے خواتین او ر شہری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منہ زور عملہ کے ہاتھو ں آئے روز ذلیل او ررسوا ہورہے ہیں اور یہ عملہ انہیں بانگ دھل کہتاہے کہ ان کی شکایت جہاں مر ضی کر لو ہمار ا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو دراصل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سزا اور جزا کے عمل کے نہ ہونے اور منہ زور عملہ کو لگام اور پٹا نہ ڈالنے کی پالیسی کا تسلسل ہے شہری وقارا حمد ولد محمد یعقوب ساکن تربیٹھی نے میڈ یا کو بتایاکہ وہ علاقہ کے خواتین کو لے کر دس روز سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں آرہے ہیں جہاں سے انہیں دوٹوکن دیئے گئے ،خواتین سے یہ ٹوکن لے کر انہوں نے ان کو پھاڑنے کی کوشش کی تاہم خواتین نے انہیں ایسا نہیں کر نے دیا اور یہ ٹوکن لے کر وہ عملہ نے کہاکہ اب یہ ٹوکن نا کا رہ ہو گئے ہیں نئے ٹوکن لے کر آئیں ا ن کے اوپر تاریخ کا اندارج ہو اور وہ بھی آپ کو رمضان المبارک کے بعد عید کی چھٹیوں کے اختتام پر ملیں گے ان سے جب مزید بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ جہاں مرضی ان کی شکایت کر لیں ان کا کو ئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا بیس روپے کٹوتی بھی غیر قانونی طورپر کر رہے ہیں اور خواتین کے ساتھ جو رویہ اور زبان استعما ل کی جاتی ہے وہ نامناسب ہے ،حکومت ان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملہ کے خلا ف کا روائی نہیں کر سکتی تو عوام کو آگاہ کر دیا جائے کہ اس ادارے میں جانے والوں کو اپنی عزت نفس مجروح کرنے پڑے گی ۔
===================

اٹک ( مہتاب منیر خان سے )وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی دیگر اضلا ع کی طرح اٹک میں بھی ضلعی صدر مقام پرسستارمضان بازار قائم کیا گیا ہے جہاں ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا کی زیر نگرانی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک ،اے ڈی سی آر محمد وقاص اسلم مارتھ کی سربراہی میں بلدیہ اٹک نے بھی اپنا اسٹال لگایا ہوا ہے جس کو دن میں کئی مرتبہ چیف آفیسر بلدیہ سر دار آفتاب احمد خان اپنے عملہ کے ہمراہ چیک کرتے ہیں جہاں مارکیٹ سے کم قیمت پر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں چیف آفیسر بلدیہ سر دار آفتاب احمد خان نے میڈ یا کو بتایاکہ بلدیہ اٹک کے ا س اسٹال پر مارکیٹ سے انتہائی کم ہے جہاں سفید چنا 350 میں روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 380روپے ہے ،گھی 370روپے فروخت کیا جا رہاہے جب کہ مارکیٹ میں 380روپے ہے ،بیسن دوسوروپے جبکہ مارکیٹ میں 230روپے ہے کھجور 430جبکہ مارکیٹ میں 470روپے ہے ،چاول بنا سپتی 270مارکیٹ میں تین سو روپے ہے تیس سے چالیس روپے تمام اشیاء خورد و نوش پر رعایت کر کے دیئے جارہے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے با بر کت مہینہ میں شہر یوں کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیا ء فراہم ہو سکیں ۔
====================

اٹک ( مہتاب منیر خان سے )مال مویشی چوری کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق لیاقت علی ولد عباس خان سکنہ پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں نے اپنے پلاٹ میں مال مویشی پال رکھے ہیں حسب معمول میں مال مویشی باندھ کر گھر چلا گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو کوئی شخص میرے دو راس دنبے چوری کر کے لے گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد ند یم ولد وارث خان سکنہ پنڈی گھیب کو ٹریس کر کے گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیاہے ۔
===================
اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) ڈکیتی کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 2023 میں تھانہ نیوائیر پورٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس پر تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کر کے روپوش ہونے والے مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیاہے ۔
=================
اٹک ( مہتاب منیر خان سے ) 67 پتنگیں اور 87 عدد خطرناک ڈوریں برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے جمیل احمد ولد غلام محمد سکنہ اٹک شہر سے 32 مختلف سائز کے پتنگیں اور 14 دھاتی ڈوریں ، تھانہ حضرو پولیس نے ملزم محمد بابر ولد محمد صابر سکنہ حضروسے25 پتنگیں اور دو ڈوریں ،تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ابرار احمد ولد محمد دین سکنہ پنڈی گھیب سے 71 ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ۔
=================
اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) 67 پتنگیں اور 87 عدد خطرناک ڈوریں برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے جمیل احمد ولد غلام محمد سکنہ اٹک شہر سے 32 مختلف سائز کے پتنگیں اور 14 دھاتی ڈوریں ، تھانہ حضرو پولیس نے ملزم محمد بابر ولد محمد صابر سکنہ حضروسے25 پتنگیں اور دو ڈوریں ،تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ابرار احمد ولد محمد دین سکنہ پنڈی گھیب سے 71 ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ۔
===============

اٹک ( مہتاب منیرخان سے )28مارچ بروز جمعرات صبح سوا دس بجے اٹک پولیس کی طرف سے پتنگ بازی و منشیات کے خلاف ایک واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان شرکت کریں گے ۔
=================

اٹک ( مہتاب منیرخان سے )وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس اٹک اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک کے باہمی حکمت عملی سے نقل کے تدارک اور حوصلہ شکنی کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر میں مختلف ٹی میں تشکیل دیں ہیں جن کا مقصد امتحانی سنٹر کا دورہ کر کے نقل کی تدارک اور حوصلہ شکنی کرنا ہے،انہوں نے کہاہے کہ امتحان میں نقل کرنا جرم ہے اور اس فعل کا حصہ بننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
==================

اٹک ( مہتاب منیر خان سے ) ڈی سی راو عاطف رضا نے ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ چائنیز گارد ہٹیاں کا دورہ کرکے غیر ملکیوں کو دی جانے والی سیکیورٹی کے انتظامات چیک کیے اور اس بابت متعلقہ افسران کو مناسب احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی اونے کہاہے کہ غیر ملکیوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، اٹک پولیس ملکی حالات سے بخوبی آگاہ ہے ا ور اس سلسلے میں تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے، سیکیورٹی کے معاملہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہ کی جائے گی اور اٹک پولیس ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
=====================

اٹک ( مہتاب منیر خان سے )ڈپٹی کمشنرراو عاطف رضا کی سربراہی میں محکمہ ایجوکیشن اور کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے،جس کے تحت گورنمنٹ سکولز کے طلبہ وطالبات کو کامسیٹس یونیورسٹی سے الحاق شدہ آئی ٹی سرٹیفیکیشن فراہم کی جائے گی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکل بیسڈ تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اورآج کی یاداشت پردستخط اسی پروگرام کی ایک کڑی ہے جس طلبہ خودکفالت کی راہ پرگامزن ہوں گے ۔
==================

اٹک ( مہتاب منیرخان سے )بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کے پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،منشیات برآمد ،بین الا قوامی ڈرگ مافیا کا رکن گر فتار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد آئی جی پنجا ب کو جرائم کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کی سربراہی میں انچارج سرچ پارک پکٹ منکوراے ایس آئی نوید ذیشان نے عملہ کے ہمراہ کے پی کے ضلع کوہاٹ کی جانب سے آنے والی کار جسے بین الا قوامی ڈرگ مافیا کا رکن فخر عالم ولد سردار عالم سکنہ تخت نصرنی ضلع کرک چلا رہاتھا کی تلاشی کے دوران کار کے مختلف خانوں سے بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی 10500 گرام خالص چرس برآمد ہوئی جسے ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمگل کرنا چاہتا تھا کو گر فتارکرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیاگیا ۔
===========================