نامور اداکارہ ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی


لاہور()نامور اداکارہ ماہ نور نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی.وہ چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچی تھیں. عمرہ کرنے کے بعد ماں بیٹی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں زیارات کرنے مصروف ہیں.ماہ نور کا کہنا تھا کہ میں خود نہایت خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی. میں اس سے قبل بھی عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کر چکی ہوں.انہوں نے کہا مجھے جو سکون حرم پاک میں ملتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی.میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو اپنے گھر بلائے.