پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی کراچی پریس کلب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

کراچی (شوبز رپورٹر) پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی کراچی پریس کلب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا “گیپ شپ ودتھ پریس میڈیا فرینڈز اینڈ دعوت افطار ڈنر” میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی PFTVJA کے چیرمین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفی قریشی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دینی اعتبار سے روزہ افطار کرانے کا بہت ثواب ہے اور جو بھی لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہی مہمان نوازی اور ایک دوسرے کی خیر خیریت دریافت کرنا اور رشتے داروں اور دوست احباب سے میل ملاپ کی بھی اہمیت ہے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے بابرکت دنوں میں اپنی فنکار برادری اور میڈیا دوست احباب کو یاد رکھتے ہیں اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ افطار کرنا ایک اچھا اخلاقی عمل ہے فلم انڈسٹری میں عروج کے دور میں متعدد فلم پروڈیوسرز اور اداکار باقاعدگی سے رمضان المبارک میں روزہ افطاری کا اہمتام کیا کرتے تھے اور تمام فنکار برادری اس میں شرکت کرتی تھی کراچی میں اس روایت کو پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے زندہ رکھا ہوا ہے معروف اداکار قیصر نظامانی خان، اسٹار مارکیٹنگ کے روح رواں واثق نعیم، محمود احمد خان، معروف بزنس مین رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری، مدیر نگار اسلم الیاس رشدی’ستار حبیب نے بھی اس عمل کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا گلوکارہ شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، ندیم اسرار عثمانی، راشد ملک، اداکار حنیف راجہ، علی حسن ، عرفان ملک، کاشف خان، گلوکار حسن جہانگیر، تنویر آفریدی، عارف انصاری، اختر علی اختر، ذیشان صدیقی، وسیم خان، غفران خان، راحیل بیگ، جی ایم خاصخیلی، راشد فاطمی، اشرف میمن، قاسم پیٹل، اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں