وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: 19 مارچ، 2024.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد جلد اور شفاف انداز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.

وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر جوائنٹ سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت.

وزیرِ اعظم کی این ڈی ایم اے کو قدرتی آفات کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ آئندہ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت.

وزیرِ اعظم کی اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں این ڈی ایم اے کو اپنی تکنیکی استعداد بڑھانے کے حوالے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.

حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے. وزیرِ اعظم.

امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے. وزیرِ اعظم.

مشترکہ سروے کو مکمل کرکے امداد صرف اور صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے. وزیرِ اعظم.

قدرتی آفات سے نبٹنے اور لوگوں کے ریسکیو و مدد کیلئے جامع لائحہ عمل ضروری ہے. وزیرِ اعظم.

حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت اکیلا نہیں چھوڑ سکتا. وزیرِ اعظم.

متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے. وزیرِ اعظم.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو این ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی مدد، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور ریسکیو و امداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

اجلاس کو حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نقصانات اور وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی کاروائیوں و امدادی رقوم کی تقسیم کے بارے بتایا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے صوبوں بالخصوص بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل و جزوی طور پر تباہ شدہ گھروں کی تصدیق کیلئے جلد مشترکہ سروے مکمل کر لے گی. اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر گوادر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 66 ہزار کلو خشک راشن 24 مارچ تک تقسیم ہوگا جس میں سے 3 لاکھ 88 ہزار کلو راشن 16 مارچ تک تقسیم کر لیا گیا ہے. اسکے علاوہ کوئٹہ اور دالبندین میں 97 ہزار کلو خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے.

اجلاس کو رواں برس اپریل تا جون اور جولائی تا ستمبر کی موسمی پیش گوئی اور این ڈی ایم اے کی اس حوالے سے تیاری کے بارے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم کو این ڈی ایم کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے اب تک غزہ کے متاثرین کیلئے 320 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے.

وزیرِ اعظم نے قدرتی آفات سے نبٹنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو صوبوں سے تعاون کی ہدایت کی.

اہم ترین—وزیراعظم۔۔۔ارشد ندیم ملاقات (اضافہ شدہ)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے 25 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے عالمی سطح پر ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مستقبل میں کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزہ فاطمہ خواجہ بھی موجود تھیں۔ جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کو خصوصی طور پر وزیراعظم ہائوس میں مدعو کیا گیا۔ وزیراعظم نے ارشد ندیم کی خیریت دریافت کی اور ارشد ندیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی کامیابی کیلئے پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، آپ نے مزید آگے بڑھنا ہے، آپ کی کامیابیوں میں آپ کی ذاتی محنت، والدین کی دعائوں اور ٹرینرز کا بھی کردار ہے۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو اپنے سپورٹس کیریئر کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے کھیلوں کا آغاز 2012ء سے کیا اور یوتھ فیسٹیول میں پہلی مرتبہ مختلف ایونٹس میں حصہ لیا، دوسرے یوتھ فیسٹیول میں کارکردگی میں مزید بہتری آئی، 2015ء میں واپڈا کی ٹیم میں شامل ہوا جس کے بعد قومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا، اسی طرح یوتھ فیسٹیولز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ کھیلوں کو فروغ ملے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ سکول کی سطح سے انہوں نے کھیلوں میں حصہ لینا شروع کیا لیکن اب تو سکولز میں کھیلوں کا سلسلہ نہیں ہو رہا، یہ سلسلہ اب بحال ہونا چاہئے، جنوبی افریقہ تربیت کیلئے جانا ہے، اگر اس کا ویزہ جلدی مل جائے تو اس کیلئے آسانی ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارشد ندیم کے ویزہ کے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے۔ ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اولمپکس سے پہلے ایک دو ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کے ساتھ پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا، اپنے ملک کیلئے ہر ایونٹ میں جانے کیلئے تیار ہوں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ نے وزیراعظم کو بتایا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم کا ایونٹ رات کے وقت تھا اور پوری قوم نے ان کا ایونٹ دیکھا اور پوری قوم ان کیلئے دعا کر رہی تھی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم نے وزیراعظم ہائوس مدعو کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز دیں، امید ہے کہ ان پر عملد رآمدکیا جائے گا، کھلاڑیوں کیلئے کیمپس کا انعقاد ہونا چاہئے، کھیلوں کیلئے میدان بھی ضروری ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، وزیراعظم کھیلوں کے فروغ میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں، اس سے پاکستان میں کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میرے گائوں میں گرائونڈ کی تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، کھیلوں کے فروغ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گا۔
==================

اسلام آباد : 19 مارچ 2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نویں پاکستان سپر لیگ 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا : وزیراعظم

یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے : وزیراعظم

کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے : وزیراعظم

وزیراعظم کا نویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ, سیکیورٹی فورسز , انتظامیہ, دیگر تمام منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین

پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی : وزیراعظم

پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں : وزیراعظم

پی ایس ایل نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی ہے بلکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے : وزیراعظم

پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ہے : وزیراعظم

حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے : وزیراعظم