پروفیسر محمد معین کی ڈاکٹر ناصر چوہدری کو لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بننے پر مبارکباد


لاہور(مدثر قدیر)پروفیسر محمد معین کی ڈاکٹر ناصر چوہدری کو لیڈی ایچی سن ہسپتال لاہور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بننے پر مبارکباد-تفصیلات کے مطابق
پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین، پرنسپل، کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ KEMU/MHL نے ڈاکٹر ناصر چوہدری کو لیڈی ایچی سن ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر چوہدری ایک نامور ماہر امراض چشم ہیں، انہوں نے USA سے Orbit اور Oculoplastic سرجری میں اپنی فیلوشپ مکمل کی ہے اور Vitreo-Retinal سرجری میں جدید تربیت بھی مکمل کی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے ڈاکٹر ناصر چوہدری کی آفتھالمولوجی کے شعبے میں شاندار کامیابیوں اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر چوہدری ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

==============================
لاہور (جنرل رپورٹر ) ایف آئی اے پی ایم ڈی سی کے خلاف موجودہ کاروائی کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیاہ دور میں مبینہ پندرہ میڈیکل کالجوں کی غیر ضابطہ منظوری کے خلاف بھی ایکشن لے۔ اس گھناؤنی کاروائی کا اصل کردار ایک غیرملکی ڈاکٹر نوشیرواں برکی جو حکومت ختم ہوتے ہی فرار ہو گیا۔پی ایم اے سمجھتی ہے کہ ہیلتھ سیکٹر کی بربادی کے اس کردار کو انٹرپول اور ریڈوارنٹ کے ذریعے بلوا کر تفتیش کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نظامی صدرنے کی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم، ڈاکٹر محمد صادق،ڈاکٹر نادر خان کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم سی میں ہونے والے تمام معاملات کا احتساب کیا جائے اور پی ایم ڈی سی کی حالیہ بیڈگورننس کو بھی درست کیا جائے۔
======================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے داخلہ پالیسی برائے تعلیمی سال 25-2024 جاری کر دی۔ترجمان پیف کے مطابق نئی داخلہ پالیسی کا سرکلر پیف پارٹنرز کے SIS Loginمیں اپ لوڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے داخلہ پالیسی برائے تعلیمی سال 25-2024 جاری کر دی ہے۔ نئی داخلہ پالیسی کا سرکلر پیف پارٹنرز کے SIS Loginمیں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کی تفصیلات کے مطابق پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے جس کا دورانیہ یکم مارچ سے 15اپریل 2024تک ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں پالیسی اور انفر ا سٹرکچر کپیسٹی میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نئے داخلے کر سکیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ای وی ایس فیز16اور آئی آر سی ایس سے منسلک ایسے سکولز جن کے ساتھ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہ تمام سکول مالکان بھی اپنے سکولوں میں نئے داخلے کر سکیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف پارٹنر ز کو نئے داخل شدہ بچوں کے کوائف کی درستگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جس سے پارٹنرزبچوں کے کوائف کی درستگی16اپریل 2024سے 20اپریل 2024تک کر سکیں گے۔
=================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ پنجاب پولیس کیلئے راولپنڈی‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد سیف سٹی پراجیکٹس میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس پر مبنی آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم نے خودکار ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے 74,949 گاڑیوں کو سکین کیا جن میں سے 79 گاڑیاں چوری شدہ جبکہ 52 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس غیر نمونہ پائی گئیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بتائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قاسم افضال‘ چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 142 سٹریٹیجک سائٹس پر 464 کیمرے لگائے گئے ہیں‘ مزید برآں چہرہ شناخت خودکار سسٹم نے 190,867 چہروں کو سکین کیا اور مختلف محکموں کے ریکارڈ میں موجود 2 کروڑ تصاویر اور ڈیٹا سے موازنہ کیا۔ چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ سسٹم عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے جس سے جرائم کی روک تھام میں خاصی مدد ملے گی۔ پراجیکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے فیشل ریکگنیشن سسٹم‘ آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ ریکوگنیشن (ای این پی آر) سسٹم اور ٹیگ اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے راولپنڈی،فیصل آباد‘ اور گوجرانوالہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کے تدارک میں مدد ملے گی۔
==================