شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ شہری دفاع میرپور خاص کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کارپوریشن ہال میں تعریفی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی

میرپورخاص: رپورٹ تحسین احمد خان ~
شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ شہری دفاع میرپور خاص کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کارپوریشن ہال میں تعریفی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف وارڈن سول ڈیفنس و میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرؤف غوری نے کہا ہے کہ شہری دفاع کے رضاکار بلا خوف اور بلا معاوضہ ہنگامی اور دیگر حالات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہیں انہوں نے رضاکاروں کے لیے یونیفارم اور دیگر ضروری سامان فراہم کرنےاور ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ محکمہ شہری دفاع کو مزید فعال کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس فہیم میمن ایڈیشنل چیف وارڈن پروفیسر عبدالحمید شیخ اور ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان نے اپنے خطاب میں شہری دفاع کی خدمات و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک وقوم کو رضاکاروں کی ضرورت پڑتی ہے تو ہمارے رضاکار پاکستانی فورس کے شانہ بشانہ کام کرتے ہیں اور کہا کہ ٹریننگ پروگرام کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں شہری دفاع رضاکاروں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے تاہم بد قسمتی سے ہمارے ہاں شہری دفاع کے محکمے کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے اس لیے اس ادارے کو مزید فعال کرنے اور توجہ دینےکی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کے رضاکاروں کا شمار ملک کی چوتھی فورس میں ہوتا ہے اس موقع پر رضاکاروں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے تقریب میں ریسکیو1122 سروس کے طفیل خان فیاض سموں اسپیشل برانچ کے ذوالفقار آرائیں اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں کیک کاٹا گیا اور اگاہی ریلی بھی نکالی گئی *