شہر ی دفاع کا عالمی دن جیکب آباد میں شہری دفاع کا شعبہ غیر فعال دفتر کو تالے

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
شہر ی دفاع کا عالمی دن جیکب آباد میں شہری دفاع کا شعبہ غیر فعال دفتر کو تالے تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں یکم مارچ کو شہری دفاع کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن جیکب آباد میں شہری دفاع کے عالمی دن پر شہر ی دفاع کا شعبہ عرصے سے غیر فعال ہے اور دفتر کو جمع کے روز بھی تالا لگا رہا جیکب آباد سول ڈفینس کے بجٹ صرف کاغذوں میں خرچ کی جا رہی ہے مالی سال 2023/24میں ابتک 24لاکھ ہزار خرچ کئے جا چکے ہیں سرکاری گاڑی نہ ہونے کے باوجود 30ہزار فیول کی مد میں بجٹ سے نکالے گئے ہیں،21ہزار فرنیچر،40ہزار مشینری،68ہزار ٹرانسپورٹ،ساڑھے آٹھ ہزار اسٹیشنری اور دس ہزار سے زائد متفرقہ خرچ کیا گیا ہے اس سلسلے میں سول ڈفینس کے ڈپٹی کنٹرولر فائق علی نے رابطے پر بتایا کہ فیلڈ میں ہوں اس لئے دفتر بند ہے،بارش کی وجہ سے شہری دفاع کا عالمی دن نہیں مناسکے،ایک ڈرائیور اور چوکیدار ہے سرکاری گاڑی نہیں 12کے قریب رضاکار رجسٹر ہیں رین ایمرجنسی کے متعلق ڈی ڈی ایم کے اجلاس میں ڈی سی نے نہیں بلایا۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں فرضی پینشن آئی ڈی کے میگا اسکینڈل میں محکمہ خزانہ کا ایک اور ملازم وسیم بھٹو 25کروڑ 86لاکھ کی کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا گیاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد خزانہ آفیس میں فرضی پینشن اکاؤنٹ کے میگا اسیکنڈل میں ایک اور ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے جس کے بعد نوکری سے برطرف ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے سیکریٹری خزانہ نے 198پینشن آئی ڈیز بنا ضروری کاغذا ت کے ڈمی کازسینٹر سے کھولنے کے الزام میں جاری تحقیقات میں مذکورہ آئی ڈیز کا رکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہی تحقیقات میں صرف 20کا رکارڈملا باقی162پینشن آئی ڈیزغیر قانونی طریقے سے کھولی گئی جس کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو 25کروڑ 86لاکھ 43ہزار سے زائد کا نقصان دیکر کرپشن کی گئی شوکاز بھی دیا گیا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر خزآنہ آفیس کے17گریڈ کے اکاؤنٹنٹ وسیم اللہ بھٹو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کے مانیٹرنگ ایولیوشن کے سی ایم او دوہفتوں سے دفتر نہ آئے،دفتر کرپشن کے الزام میں معطل کو کراچی رلیو ہونے والے اسسٹنٹ کے حوالے،گھوسٹ عملے سے ہر ماہ لاکھوں روپے وصولی کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن یونٹ کے چیف مانیٹر نگ افسر کے دفتر میں اکثر موجود نہ ہونے کی شکایات ہیں نائب قاصد کے مطابق سی ایم او دو ہفتوں سے دفتر نہیں آئے حیدر آباد گئے ہیں،دفتر میں کلرک میں موجود نہ تھا اسسٹنٹ گلزار ملغانی نظر آیامعلوم ہوا ہے کہ سی ایم او نے دفتر کرپشن اور نئی بھرتی ہونے والے اساتذہ سے رشوت خوری کے الزام میں معطل اور رلیو کئے گئے اسسٹنٹ کے حوالے کیا گیا ہے جو ہر ماہ محکمہ تعلیم کے گھوسٹ عملے سے لاکھوں روپے کی وصولی کرتا ہے سی ایم او کے دفتر اخراجات بھی کاغذوں میں فرضی بلوں کے ذریعے نکالے جانے کا انکشا ف ہوا ہے فروری میں فیول کی مد میں ایک لاکھ 60ہزار،ٹریولنگ الاؤنس 37ہزار 800اور جنریٹر کے فیول کی مد میں 31ہزار کا بجٹ سے صفایہ کیا گیا ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں ابتک 3لاکھ 72ہزاراور متفرقہ خرچ کے نام پر 2لاکھ 17ہزاراور ٹرانسپورٹ کی مد میں ایک لاکھ 68ہزار کا خرچہ دکھایا گیا ہے اس سلسلے میں چیف مانیٹرنگ افسر غلام محی الدین برڑو سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر مسلسل مصروف ملا۔
===============

دوران عدت نکاح کیس: سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور، فریقین کو نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزاوں کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت11مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے دلا ئل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کے فیصلے کو چیلنج کیا،ٹرائل کورٹ نے حق دفاع سے محروم رکھا، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 496کے تحت عدت میں نکاح کیس چلایا گیا۔

مزید خبریں