ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آٹزم ریسورس سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں آٹزم ریسورس سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آٹزم ریسورس سنٹر کے قیام سے آٹزم سے متاثرہ سلو لرنر بچے بہتری کی طرف آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹزم ریسورس سنٹر میں ماہر نفسیات کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹزم سنٹر میں سپیشل بچوں کی تعلیم و
تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے آٹزم سنٹر کا معائنہ بھی کیا۔پرنسپل ڈی پی ایس نوید قمر نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو علی عاطف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد فہد، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر جلبانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الحمید، چوہدری اکبر ضیاء ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔
=============
راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر) منتخب حکمرانوں کے لیے راجن پور کے مسائل سے نمٹنا چیلنج ہونگے۔ راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام،سوئی گیس کی فراہمی،جام پور ضلع کے قیام پر جگہ جگہ پربحث و مباحثہ جاری ہے۔سماجی وسیاسی حلقوں نے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق حال ہی میں منتخب ہونے والے راجن پور کے حکمرانوں کو جہاں معاشی ودیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا وہاں پر سابق ادوار میں تحریک انصاف کے علاوہ میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی نے راجن پور میں یونیورسٹی کا قیام،ضلع بھر کے لوگوں کو سوئی گیس کی فراہمی۔ جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کو مکمل کرنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے لیے ایک آزمائش سے کم نہ ہو گا۔ ایک طرف ملک کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری طرف بہت بڑے منصوبو ں کے لیے خطیر رقم کے لیے فنڈز مختص کرنا بہت بڑی ازمائش ہوگی۔سیاسی وسماجی وشہری حلقوں نے نامزد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف،صدر پاکستان آصف علی زرداری کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فوری طور پر منصوبوں کے لیے فنڈذ مختص کرکے راجن پور پہنچ کرکے منصوبو ں کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔
حسنین عباس سونترہ
ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور
==================

راجن پور(ڈسڑکٹ رپوٹرر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سالاانہ امتحانات کے سلسلہ میں ڈیرہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں دفعہ ایک سو چوالیس کےنفاذ کے لیے کنٹرولر بورڈ کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری۔ امتحانی حدود کے اندر داخل ہونے والے شخص کوگرفتار کرکے حوالہ پولیس کرنے کا حکم۔ ڈپٹی کمشنر ز راجن پور نے مراسلہ جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بورڈ اف انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں ڈیرہ ڈویژن کے چار وں اضلاع ڈیرہ۔ راجن پور۔ مظفر گڑھ۔ لیہ میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے لیے کنٹرولر بورڈ ڈیرہ پروفیسر محمد مظفر حسین خان نے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق امتحانی سنٹر کی ایک سو حدود تک داخل ہو نے والے کو حوالہ پولیس کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خا ن نے مراسلہ جاری کر دیا۔دوسری طرف کنٹرولر بورڈ نیس خود ڈیرہ۔ راجن پور۔ لیہ مظٖفر گڑھ کے سنٹروں پر پہنچ کرکے انتظامات کا جائز ہ لیا۔ اور تسلی بخش قرار دیا .
حسنین عباس سونترہ
ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور